PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Aug 11, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر: گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب، سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

admin
Last updated: July 30, 2026 9:53 am
admin
Share
SHARE

سکھر(بیورورپورٹ)دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب (Medium Flood) ڈکلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب (Low Flood) بدستور برقرار ہے۔ محکمہ آبپاشی نے دریائے سندھ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور نشیبی و کچے علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی بالائی آمد 412,682 کیوسک جبکہ اخراج 373,467 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد وہاں درمیانے درجے کا سیلاب باضابطہ طور پر ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سکھر بیراج پر پانی کی بالائی آمد 290,060 کیوسک اور اخراج 233,230 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سکھر بیراج پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ادھر کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 51,965 کیوسک جبکہ اخراج 8,260 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل تبدیلی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔محکمہ آبپاشی نے دریائے سندھ کے کناروں، کچے علاقوں اور نشیبی مقامات پر رہائش پذیر افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

کراچی: سندھ پولیس نے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار کر لیا

3 Min Read
پاکستان

سکھر: سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کا فائر سیفٹی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور عوامی آگاہی مہم تیز کرنے پر اتفاق

2 Min Read
پاکستان

پہلگام واقعے پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا: عطا تارڑ

3 Min Read
پاکستان

کراچی: فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?