PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, Sep 25, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

admin
Last updated: July 30, 2026 10:19 am
admin
Share
SHARE

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے تعلقہ پنوعاقل کے گاؤں باغ پئی کے رہائشی کلہوڑو برادری کے افراد نے مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں عبدالغفار کلہوڑو، ان کی اہلیہ مائی جاویداں کلہوڑو، معصوم بچوں اور بیٹوں نصیب اللہ اور نجیب اللہ کلہوڑو نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عجیب کلہوڑو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر پر ناجائز قبضہ کر چکا ہے، جبکہ نالیاں پُر کرکے آمدورفت کا واحد راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے پر متعدد بار پولیس کو درخواستیں دیں، مگر تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ان کے مطابق پولیس کی بے حسی اور مبینہ جانبداری کے باعث ان کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سانگی مبینہ طور پر ملزم فریق کی سرپرستی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بااثر ملزمان انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور کسی بھی وقت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔احتجاج کرنے والوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ناجائز قبضہ ختم کرایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کے ساتھ مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق ہو چکے، اتنے لوگ جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک

2 Min Read
پاکستان

آزادکشمیرکی صورتحال پریشان کن ہے، امید پیدا ہوئی ہے بات چیت کی جاسکتی ہے: حافظ نعیم

2 Min Read
پاکستان

ورلڈ بینک نے پاکستان سے این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا

2 Min Read
پاکستان

ٹی ٹی اے پی کے سربراہ کا شفاف انتخابات کے لیے ’قومی حکومت‘ کی تجویز

5 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?