PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر: نوجوان کو مبینہ طور پر لاپتا کرنے کے خلاف والد کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، بازیابی کا مطالبہ

admin
Last updated: July 27, 2026 9:55 am
admin
Share
SHARE

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے علاقے شاہ فیصل کالونی گولیمار کے رہائشی نظر محمد میرانی نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے عبدالغنی میرانی اور اس کے دوست حافظ ناگوری کو سکھر پولیس نے شکارپور پھاٹک کے قریب روک کر موٹر سائیکل اور شناختی دستاویزات طلب کیے۔مظاہرین کے مطابق پولیس کی جانب سے دستاویزات طلب کیے جانے پر انہوں نے اپنے بیٹے کے دوست کے واٹس ایپ پر تمام مطلوبہ کاغذات فوری طور پر ارسال کر دیے، تاہم دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود پولیس نے دونوں نوجوانوں کو رہا کرنے کے بجائے اپنے ساتھ لے جا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔نظر محمد میرانی نے بتایا کہ وہ متعلقہ تھانے سمیت مختلف مقامات پر اپنے بیٹے اور اس کے دوست کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے، مگر پولیس کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں، جس کے باعث اہل خانہ شدید ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس ان کے بیٹے اور اس کے دوست کو کسی جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلہ بھی ظاہر کر سکتی ہے، جس سے اہل خانہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔احتجاج کے دوران نظر محمد میرانی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے عبدالغنی میرانی اور اس کے دوست حافظ ناگوری کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، ان کی گمشدگی کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

سکھر: مدرسہ منزل گاہ میں عظیم الشان دستارِ فضیلت کانفرنس منعقد ہوگی، مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے

2 Min Read
پاکستان

لاہور: باغپورہ میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

1 Min Read
پاکستان

سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری

2 Min Read
پاکستان

لاہور اورکراچی کا موازنہ مناسب نہیں،کراچی کو اپنے پاؤں پرکھڑا ہونےکیلئے بہت پیسہ چاہیے: مرتضیٰ وہاب

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?