PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

آپریشن غضبُ الحق کے بعد دہشتگردی میں نمایاں کمی

admin
Last updated: March 28, 2026 2:54 pm
admin
Share
SHARE

کارروائی کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

افغانستان میں 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب شروع کیے گئے آپریشن غضبُ الحق کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں تقریباً 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو سیکیورٹی صورتحال میں واضح بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آپریشن سے پہلے رواں سال کے دوران خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 240 واقعات پیش آئے تھے، جبکہ آپریشن کے بعد یہ تعداد کم ہو کر 80 رہ گئی۔ حکام کے مطابق یہ کمی سرحد پار دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال کے نویں ہفتے میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 48 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، تاہم آپریشن کے بعد بارہویں ہفتے میں یہ تعداد کم ہو کر صرف 12 رہ گئی۔ اسی طرح دسویں اور گیارہویں ہفتے میں بالترتیب 42 اور 29 واقعات رپورٹ ہوئے، جو آپریشن کے بعد بتدریج کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

رواں سال اب تک صوبے میں مجموعی طور پر 323 دہشتگردی کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد کے عرصے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق دہشتگردی میں کمی کی بڑی وجہ افغانستان میں دہشتگردوں اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں اسلام آباد اور بنوں سمیت مختلف حملوں کے ماسٹر مائنڈز کو ہلاک کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، جبکہ افغان عبوری حکومت کو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں سے متعلق پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ آپریشن کے صوبے میں امن و امان پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق اگر اسی طرح مربوط کارروائیاں جاری رہیں تو دہشتگردی کے مکمل خاتمے میں مزید پیش رفت ممکن ہے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

2 Min Read
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت

4 Min Read
پاکستان

ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان قونصلر و ویزا سروس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں: قمر رضا

2 Min Read
پاکستان

پنجاب، بالائی پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان، کراچی کا موسم ابر آلود

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?