PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, Sep 27, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو شوکاز جاری کر دیا، 7 روز میں جواب طلب

admin
Last updated: June 28, 2026 7:32 am
admin
Share
SHARE

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضلع خیبر سے منتخب رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز کے اندر تحریری وضاحت طلب کر لی۔

بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اقبال آفریدی کی جانب سے مسلسل ایسے اقدامات سامنے آئے ہیں جو پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کے منافی تصور کیے جا رہے ہیں، آپ نےمسلسل پارٹی ارکان اسمبلی کےساتھ نامناسب رویہ،غیرشائستہ زبان استعمال کی۔

نوٹس کے مطابق آپ نے قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی،23 جون کو اڈیالہ جیل کے باہر آپ نے پارٹی ارکان پر حملے کی منصوبہ بندی کی، آپ کے ایک ساتھی نے متعدد اراکینِ اسمبلی پر حملہ کیا اور آپ خود بھی اس حملے میں براہِ راست ملوث تھے۔

اسی بنیاد پر انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنا مؤقف تحریری طور پر پارٹی قیادت کے سامنے پیش کریں۔

نوٹس کے مطابق اگر مقررہ مدت کے اندر جواب جمع نہ کرایا گیا یا فراہم کی گئی وضاحت پارٹی قیادت کیلئے غیر تسلی بخش ثابت ہوئی تو پارٹی آئین اور ضوابط کے تحت اقبال آفریدی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پارٹی سے بے دخل کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

  • پی ٹی آئی ایم این ایز کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر جھگڑا کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی سے متعلق تمام معاملات کا فیصلہ پارٹی آئین اور اندرونی قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا اور کسی بھی رکن کے خلاف کارروائی انہی اصولوں کی روشنی میں کی جاتی ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے تاحال شوکاز نوٹس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

واضح رہے کہ اقبال آفریدی ضلع خیبر سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

کراچی: پولیس پر طالب علم کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا الزام، 10 لاکھ روپے طلب کیے گئے

1 Min Read
پاکستان

ایم۔کیو ایم لندن گروپ سکھر کے زیر اہتمام مہاجر سے کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا

1 Min Read
پاکستان

سکھر: گمشدہ معصوم بچے کی تلاش میں ماں باپ کا پریس کلب پہنچ کر عوام سے تلاش کرنے کی اپیل

3 Min Read
پاکستان

مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، انکے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں: ترجمان آزاد کشمیر پولیس

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?