PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Sep 29, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
دنیا

آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی پر عالمی ردعمل، چین کی کھل کر مخالفت

admin
Last updated: April 13, 2026 2:57 pm
admin
Share
SHARE

واشنگٹن/بیجنگ: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان پر عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ چین نے اس اقدام کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ایران کے ساتھ اہم تجارتی اور توانائی کے معاہدے موجود ہیں، جن کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ اس کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

ایڈمرل ڈونگ جون کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور یہ چین کے لیے کھلی ہے، جبکہ چینی بحری جہاز اس آبی گزرگاہ سے معمول کے مطابق گزر رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں خاصی اہمیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم عالمی آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق چین توانائی کی مسلسل فراہمی اور عالمی استحکام کیلئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

بیان میں اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پیش رفت کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، اور امید ظاہر کی گئی کہ تمام فریقین جنگ بندی کا احترام کریں گے۔

ادھر برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کی مخالفت کی ہے، جبکہ ترکیہ اور جاپان نے اس تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ ایسے میں عالمی برادری کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

دنیا

جے ڈی وینس: ایران نے امریکی شرائط قبول نہیں کیں، حتمی معاہدہ نہ ہو سکا

2 Min Read
دنیا

بھارت: مغربی بنگال کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی، 15 افراد زخمی

1 Min Read
دنیا

ٹرمپ کی ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف، پاک بھارت جنگ رکوانےکا بھی ذکر

2 Min Read
دنیا

Amazon Prime Day Sets New Record with Billions in Sales

Sponsored by
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?