PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Nov 10, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
دنیا

امریکی فوجیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے نامعلوم شخص نے 13 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے

admin
Last updated: October 27, 2025 7:23 am
admin
Share
SHARE

واشنگٹن: ایک نامعلوم ڈونر کی جانب سے امریکی محکمہ جنگ کو 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا گیا تاکہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی فوجیوں کو تنخواہیں دی جاتی رہیں۔

حکام کی جانب سے اس عطیے کی تصدیق کی جاچکی ہے اور  اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے سے کہا گیا کہ یہ عطیہ ملک کے 13 لاکھ 20 ہزار فوجیوں کو تنخواہیں ادا کرنے میں مدد دے گا۔

ٹرمپ نے عطیہ دینے والے  شخص کی شناخت تو ظاہر نہیں کی تاہم یہ ضرور کہا تھا کہ وہ ایک امریکی شہری اور ٹرمپ کا بہت بڑا حامی ہے۔

امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن اب اپنے 25 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق یہ عطیہ اس شرط پر دیا گیا ہے کہ اسے امریکی فوجیوں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس عطیے کو محکمے کی ’جنرل گفٹ اکسیپٹنس اتھارٹی‘ کے تحت قبول کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس عطیے کے حساب سے ہر امریکی فوجی کو کم و بیش 100 ڈالر دیے جاسکتے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ عطیہ دینے والا شخص ٹیمتھی میلن ہے، فوربز کے مطابق ٹمتھی میلن ایک ایسے  بااثر خاندان کے چشم و چراغ ہیں جس کی دولت کم و بیش 15 ارب ڈالر کی ہے۔

یہ خاندان امریکی ریل انڈسٹری میں اپنا اثر و رسوخ رکھتا ہے اور اس کی جانب سے ٹرمپ کی حمایت کرنے والے ایک گروپ کو 5 کروڑ ڈالر کا عطیہ بھی دیا جاچکا ہے

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

دنیا

Key Narratives on the Ongoing Evolution of Digital Landscapes

7 Min Read
دنیا

پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی

1 Min Read
دنیا

ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد کما لیے

1 Min Read
دنیا

نیتن یاہو: ایران اور اتحادیوں کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، ترکی پر بھی الزامات

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?