روہڑی جنکشن سمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر مسافر ٹرینوں کے انتظار میں بیٹھے مسافر دھند کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اسٹیشنوں پر تعینات عملہ،اسٹال اور وینڈر بھی دھند کی شدت کی وجہ سے کام کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں اکثر ٹرینیں مقررہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث مسافر طویل انتظار اور پریشانی میں مبتلا ہیں دھند اور اسموگ کی شدت کی وجہ سے قومی شاہراہیں، موٹروے اور شہر کے اندرون و لنک روڈز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے گاڑیوں کی رفتار کم ہونے سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور مسافر و مال بردار گاڑیاں وقت پر منزل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں اسموگ اور دھند کی وجہ سے عام شہریوں کو سانس لینے میں دشواری،آنکھوں میں خارش اور دیگر صحت کے مسائل پیش آ رہے ہیں مقامی کاروباری مراکز،مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بھی دھند کے سبب وقت پر کھلنے یا بند ہونے میں مشکلات کا شکار ہیں ماہرین صحت اور ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسموگ اور دھند نہ صرف ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ شہریوں کی صحت پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ رات اور صبح کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور گاڑیوں کی روشنی اور ہارن کا استعمال بڑھا کر حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکتا ہے ریلوے اور سڑک ٹریفک حکام نے شہریوں اور مسافروں کو محفوظ رہنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ روہڑی اور سکھر کے درمیان قومی شاہراہ اور لنک روڈز پر ٹریفک کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے
Share This Article
Leave a Comment