PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر: سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کا فائر سیفٹی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور عوامی آگاہی مہم تیز کرنے پر اتفاق

admin
Last updated: July 27, 2026 10:08 am
admin
Share
SHARE

سکھر: سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سکھر میڈم سارہ فراز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سول ڈیفنس کی عوامی خدمت، فائر سیفٹی، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، کمیونٹی آگاہی اور مستقبل کے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میڈم سارہ فراز نے کہا کہ سول ڈیفنس عوامی خدمت اور انسانیت کی خدمت کا ایک بہترین ادارہ ہے، جس نے ہمیشہ فائر سیفٹی، قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبۂ خدمت سے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس سکھر نے ہر مشکل گھڑی میں مثالی کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے اس موقع پر بتایا کہ سول ڈیفنس سکھر، ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر نادر شھزاد خان کے “محفوظ سکھر، مضبوط پاکستان” کے ویژن کے تحت شب و روز عوام کی جان و مال کے تحفظ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، فائر سیفٹی کے فروغ، ریسکیو آگاہی اور رضاکارانہ خدمات کے میدان میں سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کا ہر وارڈن خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلع بھر میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد اور عوامی آگاہی مہم جلد شروع کی جائے گی تاکہ شہریوں، تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز اور دیگر مقامات پر آگ سے بچاؤ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر آفس کے محمد صدیق سومرو، جبکہ سول ڈیفنس سکھر کی جانب سے محمد آصف شیخ، لالا عمران میرانی، لالا ریحان پٹھان، شہاب حسین اور محمود الحسن بھی موجود تھے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا ایاز صادق کو خط، تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت

2 Min Read
پاکستان

کرک اور خیبر میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک، 21 گرفتار

3 Min Read
پاکستان

سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا، سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری

2 Min Read
پاکستان

لاہور: اسکول اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 بچے جاں بحق، متعدد ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?