PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Aug 11, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

سکھر: نارا کینال پر مبینہ ناجائز قبضے کے خلاف آبادگاروں کا احتجاج، 800 ایکڑ اراضی کو پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ

admin
Last updated: July 21, 2026 3:31 pm
admin
Share
SHARE

سکھر(بیورورپورٹ)صالح پٹ کے علاقے نارا کینال آر ڈی 104 سے ملحقہ مختلف دیہات کے آبادگاروں نے علاقے کے ایک بااثر زمیندار کی جانب سے نارا کینال کے چینل پر مبینہ ناجائز قبضے اور 800 ایکڑ زرعی اراضی کو پانی کی فراہمی معطل کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں تباہ شدہ فصلوں اور مطالبات پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مبینہ طور پر بااثر زمیندار سید عنایت شاہ کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت مختیار علی مہر، زاہد حسین مہر، غلام حیدر، ممتاز علی، انور علی، لیاقت علی، غلام رسول اور دیگر آبادگار کر رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے شرکاء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے بااثر زمیندار سید عنایت شاہ نے غیرقانونی طور پر نارا کینال کے چینل پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث ان کی تقریباً 800 ایکڑ زرعی اراضی کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آبادگاروں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ حکام کو متعدد بار تحریری درخواستیں اور شکایات جمع کرائیں، تاہم آج تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ان کے مطابق مسلسل پانی کی عدم فراہمی کے باعث نہ صرف فصلیں تباہ ہوئیں بلکہ 800 ایکڑ زرعی اراضی بھی بنجر ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ پانی کی قلت نے صرف زراعت ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ دیہات میں مسجدوں میں وضو کے لیے پانی دستیاب نہیں، جبکہ مویشیوں کو پلانے کے لیے بھی پانی میسر نہیں، جس کے باعث علاقہ شدید انسانی اور زرعی بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔احتجاج کرنے والے آبادگاروں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی و صوبائی حکام، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ، سیکریٹری آبپاشی سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نارا کینال کے چینل سے مبینہ ناجائز قبضہ ختم کرایا جائے، ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرہ آبادگاروں کی زرعی زمینوں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ مزید فصلوں کی تباہی اور زرعی نقصان سے بچا جا سکے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

تازہ ترین

جے ڈی وینس کے طیارے نے کن روٹس کو نظر انداز کیا اور تاخیر سے کیوں پہنچا؟

1 Min Read
تازہ ترین

Investigating the Extraordinary Nature of the Physical World

7 Min Read
تازہ ترین

Navigating the Cosmos to Uncover the Mysteries of the Universe

7 Min Read
تازہ ترین

Probing the Frontiers of Understanding and Treating Brain Disorders

7 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?