PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Nov 24, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

آزاد کشمیر کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان کوئی حل نکالتے ہیں تو خوش آئند ہوگا: خواجہ آصف

admin
Last updated: July 2, 2026 3:10 pm
admin
Share
SHARE

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے حامی ہیں اور اگر مولانا فضل الرحمان بات چیت کے ذریعے کوئی قابلِ عمل لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ خوش آئند بات ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین نے پاکستان اور کشمیر کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اس لیے انہیں اسمبلی کی نشستوں سے محروم کرنا درست اقدام نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو تین مختلف حوالوں سے دیکھتے ہیں۔ پہلی کیٹیگری ان کشمیریوں کی ہے جو گزشتہ 75 برس سے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد اور قربانیاں دے رہے ہیں، جن کی پاکستان سے محبت لازوال ہے اور جن کی قربانیاں آزادی کی تحریکوں میں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔

وزیر دفاع کے مطابق دوسری کیٹیگری ان کشمیری مہاجرین کی ہے جنہوں نے تقسیمِ ہند کے وقت ہجرت کی اور مشکلات برداشت کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان قربانیاں دینے والے مہاجرین کی مخصوص نشستوں کو متنازع بنانا مناسب نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تیسری کیٹیگری آزاد کشمیر کے رہائشیوں کی ہے، جن کی اپنی شناخت اور خدمات ہیں، تاہم پہلی دو کیٹیگریز کے کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم کے وقت بھارتی پنجاب سے بھی لاکھوں مہاجرین پاکستان آئے اور انہوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ ان کے بقول، ایسے مہاجرین کو ان پر بھی فوقیت حاصل ہے کیونکہ آزادی انہیں بڑی قربانیوں کے بعد ملی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک 1947 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جتنی قربانیاں دی گئیں، اتنی آزاد کشمیر میں نہیں دی گئیں، جبکہ موجودہ آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو نسبتاً پُرامن ماحول میں آزادی ملی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے بھی قومی اسمبلی میں اپنا مؤقف پیش کر چکے ہیں۔ اگر مولانا فضل الرحمان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں اور تمام فریق اس پر متفق ہو جاتے ہیں تو وہ اس اقدام کی حمایت کریں گے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

کراچی گل پلازہ میں آگ: اب تک ہم کیا جانتے ہیں

3 Min Read
پاکستان

سکھر: موٹر سائیکل چوری کے خلاف شہری کا احتجاج، اسپتال انتظامیہ پر شکوک کا اظہار، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

3 Min Read
پاکستان

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ریکوڈک اسکالرشپ فاؤنڈیشن پروگرام کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب منعقد

6 Min Read
پاکستان

سکھر پریس کلب کے سامنے مغوی معصوم علی اصغر منگریو کی بازیابی کے لیے مسلسل 809 روز سے احتجاج جاری ہے۔ جو آج تک بازیاب نہیں ہوسکا ہے,

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?