PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Nov 24, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ریکوڈک اسکالرشپ فاؤنڈیشن پروگرام کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب منعقد

admin
Last updated: July 21, 2026 3:38 pm
admin
Share
SHARE

سکھر، 21 جولائی 2026: سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) کے اشتراک سے جاری ریکوڈک اسکالرشپ فاؤنڈیشن پروگرام کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب اس شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی، جہاں ضلع چاغی، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 50 طلبہ میں سے 38 طلبہ فاؤنڈیشن سمسٹر مکمل ہونے سے قبل ہی پاکستان کی ممتاز جامعات میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ 12 طلبہ ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے امتحان کی تیاری میں مصروف ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، وائس چانسلر، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے پہلے بیچ کی گریجویشن کو یونیورسٹی کے اس مشن میں ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جس کا مقصد پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے عزم کو سراہتے ہوئے پروگرام کی نمایاں کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو دیانت داری کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کے حصول، بلوچستان اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے بہترین سفیر بننے کی تلقین کی۔

ریکوڈک اسکالرشپ پروگرام سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت ضلع چاغی کے باصلاحیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا۔ اس معاہدے کے تحت ہر سال 50 طلبہ کو فاؤنڈیشن پروگرام میں داخلہ دیا جاتا ہے، جس کے ذریعے انہیں جامع تعلیمی تیاری، رہنمائی (Mentoring)، کیریئر کونسلنگ اور شخصیت سازی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ پاکستان کی ممتاز جامعات میں داخلہ حاصل کر سکیں۔

پروگرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے مسٹر قاضی عبد الواحد، ڈائریکٹر کیریئر ڈیولپمنٹ سینٹر (CDC) اور ریکوڈک اسکالرشپ پروگرام کے فوکل پرسن نے فاؤنڈیشن سمسٹر کے شاندار نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کی نمایاں تعلیمی بہتری، منظم رہنمائی، کیریئر کونسلنگ اور ممتاز جامعات میں داخلوں کی غیرمعمولی کامیابی کو پروگرام کی اہم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے اس کامیابی میں ریکوڈک مائننگ کمپنی، سی ڈی سی ٹیم، فیکلٹی اراکین اور والدین کے تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر مسٹر اسٹیفن ہرب، سسٹین ایبلٹی منیجر، ریکوڈک مائننگ کمپنی نے طلبہ کو فاؤنڈیشن سمسٹر کی کامیاب تکمیل اور پاکستان کی معروف جامعات میں داخلہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم افراد اور معاشروں کی ترقی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے اور ریکوڈک مائننگ کمپنی تعلیمی شراکت داریوں اور اسکالرشپس کے ذریعے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی نوکنڈی کے چیئرمین حاجی ارز محمد نے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اسپانسر کیے گئے 50 طلبہ میں سے 38 پاکستان کی اعلیٰ جامعات میں داخلہ حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں تعلیم کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری، اسکالرشپ فنڈنگ میں اضافے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے بین الاقوامی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ، پرو وائس چانسلر، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے مسلسل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اس نوعیت کی اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع کو مزید وسعت دیتی رہے گی۔

پہلے بیچ کے طلبہ نے نمایاں تعلیمی کامیابی حاصل کی، جہاں داخلے کے وقت ان کی اوسط کارکردگی 33 فیصد تھی، جو پانچ ماہ کی بھرپور تعلیمی تیاری کے بعد بڑھ کر 72 فیصد ہوگئی، یعنی مجموعی طور پر 39 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان میں سے 38 طلبہ پاکستان کی معروف جامعات میں داخلہ حاصل کر چکے ہیں، جبکہ 12 طلبہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے بعد اپنے داخلوں کو حتمی شکل دیں گے۔

پہلے بیچ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن پروگرام کا دورانیہ چھ ماہ سے بڑھا کر نو ماہ کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو مزید بہتر تعلیمی تیاری، قائدانہ صلاحیتوں کی تربیت اور کیریئر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ پروگرام کے آئندہ بیچ کے لیے داخلے جاری ہیں، جبکہ نیا بیچ ستمبر 2026 میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں اپنی فاؤنڈیشن تعلیم کا آغاز کرے گا۔

ریکوڈک اسکالرشپ پروگرام کی مسلسل کامیابی سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے اس مشترکہ عزم کی عکاس ہے جس کا مقصد انسانی وسائل میں سرمایہ کاری، معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو فروغ دینا، اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایسے تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے جو انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پائیدار ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کریں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی عوام کو 250ویں یومِ آزادی پر مبارکباد، پاک امریکا شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

3 Min Read
پاکستان

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے حصوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

3 Min Read
پاکستان

سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، 02 ایکٹو کرمنل ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد مقدمات درج

1 Min Read
پاکستان

گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی

5 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?