PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Nov 24, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

زیتون کے شعبے میں پاکستان کی بڑی کامیابی، انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا

admin
Last updated: June 30, 2026 1:41 pm
admin
Share
SHARE

اسلام آباد: زیتون کے شعبے میں پاکستان کو ایک اہم بین الاقوامی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں پاکستان انٹرنیشنل اولیو کونسل (International Olive Council – IOC) کا مستقل رکن بن گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں منعقدہ انٹرنیشنل اولیو کونسل کے 123ویں اجلاس میں شرکت کی، جہاں پاکستان نے پہلی مرتبہ کونسل میں اپنی مستقل نشست سنبھالی۔

حکام کے مطابق پاکستان نے مئی 2026 میں انٹرنیشنل اولیو کونسل کی رکنیت حاصل کی تھی، جس کے بعد اسے دیگر 27 زیتون پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ 123ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ اجلاس میں کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چیئرمین اور رکن ممالک نے پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے پاکستان میں زیتون کی کاشت اور اس شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں 55 ہزار 669 ایکڑ رقبے پر 70 لاکھ سے زائد زیتون کے درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ زیتون کی کاشت کے مختلف کلسٹرز میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت 51 اولیو آئل ایکسٹریکشن یونٹس، جدید پروسیسنگ سہولیات، نرسریاں، موسمیاتی اسٹیشنز اور آئی او سی کے معیار کے مطابق چار کوالٹی لیبارٹریاں قائم کی جا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں زیتون کی پیداوار سے لے کر تیل کی تیاری تک مکمل فارم ٹو فورک (Farm-to-Fork) ویلیو چین تیار ہو چکی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اب تصدیق شدہ زیتون کے پودوں کی مقامی سطح پر پیداوار میں خودکفیل ہو چکا ہے، جبکہ گزشتہ برس نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلے میں سلور ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اولیو کونسل کی مستقل رکنیت پاکستان کے زیتون کے شعبے، زرعی ترقی، برآمدات اور عالمی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کے دورۂ کراچی میں 9 مئی جیسے واقعات کو دُہرانے کی کوشش کی گئی: شرجیل میمن

2 Min Read
پاکستان

سکھر میں دیہی علاقے کے مکینوں نے مبینہ طور پر سرکاری اسکول کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام سے فوری طور پر اسکول کھلوانے اور تدریسی عمل بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

2 Min Read
پاکستان

بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا

2 Min Read
پاکستان

سیپکو ملازمین کو بونس کی ادائیگی کا اعلان، رقم کل تک بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?