PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, Sep 25, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کے دورۂ کراچی میں 9 مئی جیسے واقعات کو دُہرانے کی کوشش کی گئی: شرجیل میمن

admin
Last updated: January 13, 2026 3:24 pm
admin
Share
SHARE

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ  وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ کراچی میں 9 مئی جیسے واقعات کو دُہرانے کی کوشش کی گئی۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے دورے سے قبل سکیورٹی تھریٹ موجود تھا، جس سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا، جبکہ سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے برعکس دورے کیے گئے، اس موقع پر پولیس پر پتھراؤ، میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان اور صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات پیش آئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بدنظمی پیدا کی گئی اور 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، اس صورتحال کے باوجود حکومتِ سندھ نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے وزیر اعلیٰ پختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے آپ کو روکا ، آپ کو ٹریفک میں روک کر سندھ حکومت کو کیا فائدہ ہوا؟

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ، سہیل آفریدی کو جو عزت دی گئی تھی ، انہوں نے اس کی لاج نہیں رکھی۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

سندھ کے وزیراعلیٰ کی جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان، گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا عزم

9 Min Read
پاکستان

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 اہم کمانڈرز ہلاک

1 Min Read
پاکستان

حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، پیکج 12 سے 13 لاکھ کا ہوگا

2 Min Read
پاکستان

شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ، وزیراعظم کا وفد کے ہمراہ دورہ ایران کا امکان

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?