PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, Sep 27, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

نوشہروفیروز: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

admin
Last updated: June 30, 2026 10:42 am
admin
Share
SHARE

نوشہروفیروز (نمائندہ): نوشہروفیروز کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے نے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

دریاخان کے رہائشی نثار احمد مری اور ضلع خیرپور کے علاقے پیر وسن کی رہائشی بینظیر پہل نے نوشہروفیروز کی عدالت میں قانونی طور پر نکاح کرنے کے بعد پریس کلب نوشہروفیروز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر نثار احمد مری اور بینظیر پہل نے کہا کہ انہوں نے شریعت محمدی کے مطابق عدالت میں قانونی طور پر نکاح کیا ہے۔

بینظیر پہل نے بتایا کہ اس کی پہلے سرمد پہل سے شادی ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں اسے طلاق مل گئی، جس کے بعد عدت مکمل ہونے پر اس نے نثار احمد مری سے شریعت اور قانون کے مطابق شادی کی۔

جوڑے نے الزام عائد کیا کہ ان کے بعض رشتہ دار، جن میں علی مراد مری، سلیمان پہل، گلن پہل اور دیگر شامل ہیں، ان کی شادی پر ناراض ہیں اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے سندھ کے وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بغیر کسی خوف و خطر اپنی زندگی گزار سکیں۔

نوٹ: خبر میں شامل الزامات پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے دعوؤں پر مبنی ہیں۔ متعلقہ افراد یا حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا، مؤقف موصول ہونے پر اسے بھی خبر میں شامل کیا جائے گا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

درجہ حرارت میں اضافہ، بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری

1 Min Read
پاکستان

مریم نواز نے بلا معاوضہ ’میت منتقلی سروس‘ کا آغاز کر دیا

2 Min Read
پاکستان

مشرق وسطیٰ جنگ نے ہماری دو سال کی اجتماعی کاوشوں کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم

2 Min Read
پاکستان

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف نامزدشبلی فراز کی نااہلی کے بعد سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ پُر

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?