PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Thursday, Aug 13, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ہفتے کو ترکیہ کا دورہ کریں گے

admin
Last updated: July 2, 2026 1:33 pm
admin
Share
SHARE

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر ہفتے کے روز ترکیہ کے شہر استنبول کا دورہ کریں گے، جہاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال، خطے میں امن کی کوششیں اور عالمی سفارتی سرگرمیاں اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث اس ملاقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کے درمیان دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، علاقائی روابط اور اسٹریٹجک تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں رہنما گزشتہ برسوں میں قائم ہونے والی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع ہے کہ ملاقات میں غزہ، ایران، شام، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی، توانائی کے تحفظ اور بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظرنامے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔

پاکستان اور ترکیہ، دونوں ایران کے ہمسایہ اور قریبی دوست ممالک ہیں، اسی تناظر میں خطے میں امن، استحکام اور مستقبل کی علاقائی حکمت عملی پر مشاورت بھی ملاقات کا اہم حصہ ہوگی۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف پاکستان-ترکیہ بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز، دونوں ممالک کے وزرا، صنعت کار، سرمایہ کار، کاروباری تنظیموں کے نمائندے اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

بزنس فورم کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ترک کاروباری برادری کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر خصوصی اقتصادی زونز (SEZs)، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچہ، مینوفیکچرنگ، تجارت اور نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اجاگر کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے معروف کاروباری گروپس کے چیف ایگزیکٹو افسران سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری، حکومتی مراعات، کاروباری سہولتوں اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

گل پلازہ میں آگ حادثاتی قرار، غفلت پر یونین کمیٹی صدر تنویر پاستا سمیت دیگر ملزم نامزد

3 Min Read
پاکستان

پی اے ایف کے جنگی طیارے کثیر القومی فضائی مشق کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

3 Min Read
پاکستان

کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان

1 Min Read
پاکستان

بارش کے بعد کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان

4 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?