PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, Sep 27, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر جلد پاکستان کو ملیں گے، وزیر خزانہ کا اعلان

admin
Last updated: April 15, 2026 11:16 am
admin
Share
SHARE

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت اگلے ہفتے تک پاکستان کو موصول ہو جائے گی، جو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ان کی سعودی ہم منصب کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد میں سعودی وزیر خزانہ سے بات چیت ہوئی تھی، جس میں واضح کیا گیا کہ 3 ارب ڈالر اضافی ڈپازٹ کی صورت میں فراہم کیے جائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ سپورٹ بروقت ملے گی اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتے تک یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں اور حکومت تمام مالی ذمہ داریاں وقت پر پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق یہ رقم اب سالانہ رول اوور کے بجائے 2028 تک میچورٹی مدت کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس سے مالی استحکام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے سعودی عرب کی قیادت، خصوصاً ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مالی معاونت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور معاشی دباؤ میں کمی ہوگی، جس سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری

2 Min Read
پاکستان

راولاکوٹ میں دھرنے سے متعلق سوشل میڈیا پرزیرگردش دعوے بے بنیاد ہیں: ترجمان آئی جی پولیس آزادکشمیر

1 Min Read
پاکستان

بالواسطہ مذاکرات: پاکستان کی محتاط سفارتکاری

3 Min Read
پاکستان

کراچی گل پلازہ میں آگ: اب تک ہم کیا جانتے ہیں

3 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?