PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, Jun 5, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پالتو جانوروں کی پراسرار ہلاکتوں کا بھانڈا پھوٹ گیا

admin
Last updated: January 13, 2026 3:39 pm
admin
Share
SHARE

لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے پالتو جانوروں کی پراسرار ہلاکتوں اور بعض جانوروں کے اچانک غائب ہونے کے واقعات نے اہلِ علاقہ کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا، تاہم اب اس افسوسناک سلسلے کا راز فاش ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں رات کے اوقات میں پالتو جانوروں کی ہلاکت کی متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج نے چونکا دینے والے حقائق بے نقاب کر دیے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک خاکروب رات کے وقت پالتو جانوروں کے چارے میں زہریلا مواد ملا دیتا تھا، جس کے نتیجے میں جانور ہلاک ہو جاتے تھے۔ بعد ازاں مقامی افراد نے واردات کے دوران ملزم شاہد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہد نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ یہ کارروائیاں اپنے ساتھی راشد کے ساتھ مل کر کرتا تھا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے، جو نہایت سنگین اور قابلِ مذمت جرم ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 8 مقدمات درج کر لیے ہیں، جب کہ ان کے انکشافات کی روشنی میں فوڈ اتھارٹی کو بھی متعلقہ ہوٹلوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران 30 سے 40 پالتو جانور اس سفاکی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے غیر انسانی اور خطرناک جرائم کا سدباب کیا جا سکے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و غصے کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹلوں میں فروخت ہونے والے گوشت کی باقاعدہ نگرانی اور جانچ پڑتال کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور پر تنقید، “غرور آ گیا ہے، انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے”
ایران جنگ کے دوران امریکی ایئرلائنز کے ایندھن اخراجات میں نمایاں اضافہ
سعودی عرب کے فضائی حدود سے انکار نے ٹرمپ کو “پراجیکٹ فریڈم” روکنے پر مجبور کردیا، امریکی اخبار
قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے متزلزل نہیں کرسکتی، اسحاق ڈار

You Might Also Like

پاکستان

وزیراعظم کی واپسی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ طے ہوگی

4 Min Read
پاکستان

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 7 جون کو ہوگی

2 Min Read
پاکستان

گورنر کے پی کا علی امین گنڈا پور کے استعفے پر شاعرانہ تبصرہ

1 Min Read
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا اہم سفارتی دورہ، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ روانہ

4 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?