PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
کھیل

ایم سی جی کے کیوریٹر کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ پر حیرانگی اور مایوسی کا اظہار

admin
Last updated: December 28, 2025 3:39 pm
admin
Share
SHARE

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے کیوریٹر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی پچ پر حیرانگی اور مایوسی کا اظہار کردیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 2 دن میں ٹیسٹ میچ ختم ہونے کی وجہ سے ایم سی جی کی پچ بہت زیادہ زیرِ بحث ہے اور میلبرن کرکٹ کلب اور کیوریٹر کو پچ کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایم سی جی کی پچ بنانے والے کیوریٹر میتھیو پیج نے ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی جی کی پچ کے باعث بہت زیادہ حیرانگی کے عالم میں ہوں، میں اس طرح کے ٹیسٹ میچ کا کبھی حصہ نہیں رہا اور امید ہے آئندہ بھی نہیں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ چوتھے اور پانچویں روز تک بیٹ اور بال میں توازن برقرار  رہے، ہمیں بڑی مایوسی ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ صرف دو دن رہا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ایم سی سی اسٹیورٹ فوکس نے کیوریٹر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 8 برس پہلے میتھیو پیچ کی خدمات حاصل کیں، وہ ملک کا ایک بہترین کیوریٹر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میتھیو پیج کی صلاحیت پر یقین ہے اور رہے گا، کیوریٹر اور ان کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا ہے، کیوریٹر میچ جلدی ختم ہونے پر مایوس ہے اس نے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دو دن میں ختم ہونے کی وجہ سے 10 ملین ڈالرز سے زائد کے ریونیو کا نقصان ہوا ہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز 90 ہزار تماشائیوں نے میچ دیکھنے آنا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تیسرے اور چوتھے روز کے ٹکٹ آٹومیٹک طریقے سے فینز کو واپس کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ بھی 2 روز میں ختم ہونے کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو 4 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

کھیل

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں افسوسناک واقعہ، ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ دوران ٹریننگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

1 Min Read
کھیل

بھارت کو وائٹ واش کرنے کے اگلے ہی روز آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی

1 Min Read
کھیل

بنگلہ دیش اگلے ماہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا: کرکٹ بورڈ

3 Min Read
کھیل

معین علی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کو کیوں ترجیح دی؟

4 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?