PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Aug 11, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری

admin
Last updated: December 25, 2025 12:28 pm
admin
Share
SHARE

سکھر (بیورورپورٹ)چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہروں کی سالانہ بندش کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بندش نہری نظام کے معائنے، ضروری مرمتی کام اور دیکھ بھال کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔اعلامیے کے مطابق 6 جنوری 2026 سے 20 جنوری 2026 تک سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں مکمل طور پر بند رہیں گی، جس کے باعث اس دوران پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہے گی۔ بند رہنے والی نہروں میں این ڈبلیو کینال، دادو کینال، خیرپور فیڈر ایسٹ، خیرپور فیڈر ویسٹ، روہڑی مین کینال اور نارا کینال شامل ہیں۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 جنوری 2026 کو بیراج کے پونڈ میں پانی کی سطح کم کی جائے گی،جبکہ مرمتی اور دیکھ بھال کے تمام کام مکمل ہونے کے بعد 20 جنوری 2026 سے دوبارہ پانی کی بھرائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔چیف انجینئر کے مطابق سالانہ بندش سکھر بیراج اور اس سے منسلک وسیع نہری نظام کی مضبوطی، حفاظت اور مؤثر کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ اعلامیے میں نہروں پر انحصار کرنے والے آبادگاروں اور زمینداروں کو پیشگی اطلاع دیتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ بندش کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آبپاشی کے امور کی بروقت اور مناسب منصوبہ بندی کریں، تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان یا مشکلات سے بچا جا سکے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا

2 Min Read
پاکستان

ناران: ویڈیو بنانے کی کوشش میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں بہہ گئی، چاروں دوست محفوظ

1 Min Read
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت

4 Min Read
پاکستان

سانگھڑ: ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پر پنجابی برادری کا احتجاج، دھرنے کی دھمکی

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?