کراچی:وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار نے خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمد کنندگان کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوارکے مطابق کے پی ٹی ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیاہے، جس کے تحت خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمد کنندگان کوخصوصی رعایت ملےگی۔
جنید انوار نے بتایا کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کارگو پر بھی ریلیف کا اطلاق ہوگا، مالی دباؤ کم کرکے برآمدات کو سہارا دیا جا رہا ہے جبکہ لاجسٹک مسائل کے خاتمے اور کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔