PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, Apr 17, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

سکھر سنی سلامتی پاکستان کی جامعہ ربانیہ میں پریس کانفرنس، 28 جنوری کو خیرپور میں عظیم الشان مدحِ صحابہؓ و اہلِ بیت کانفرنس کا اعلان

admin
Last updated: December 25, 2025 12:17 pm
admin
Share
SHARE

سکھر سنی سلامتی پاکستان ضلع سکھر کے قائد و رہنما حضرت مولانا حافظ محمد زمان ربانی نے قاری منیر احمد اور مولانا محمد ہاشم حیدری کے ہمراہ جامعہ ربانیہ سکھر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیت اطہارؓ کی عظمت و حرمت کا دفاع ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفاعِ شعائرِ اللہ، علمائے کرام، دینی مدارس اور صحابہ کرامؓ کے تحفظ کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں، اور مسلم اُمہ کو چاہیے کہ وہ صحابہ کرامؓ کی سیرت اور طرزِ عمل کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ محمد زمان ربانی نے کہا کہ آج بعض باطل افکار و ادیان صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتؓ کے خلاف تبرہ بازی سے باز نہیں آتے، تاہم ان شاء اللہ تعالیٰ جب تک ہمارے جسموں میں جان ہے ہم صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتؓ کی ناموس، افکار اور دفاع کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سنی سلامتی پاکستان صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام 28 جنوری 2025 بروز اتوار کو مرکزی جامع مسجد صدیقِ اکبرؓ، خیرپور میں عظیم الشان مدحِ صحابہؓ و اہلِ بیت (پیغامِ امامِ اہلِ سنت) کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، مشائخِ عظام اور ممتاز مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔کانفرنس میں سیرتِ صحابہ کرامؓ، اتحادِ اُمت، دینی و اخلاقی اقدار اور عصرِ حاضر کے اہم مسائل پر تفصیلی خطابات ہوں گے۔ اس موقع پر شہید علامہ علی شیر حیدریؒ کی عظیم دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کی علمی، فکری اور دعوتی جدوجہد پر خصوصی روشنی ڈالی جائے گی۔پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ علامہ علی شیر حیدریؒ علم و عمل کی روشن مثال اور اپنے مؤقف پر مضبوط دلائل رکھنے والے بے باک، حق گو اور علم دوست عالمِ دین تھے،جنہوں نے اپنی پوری زندگی اہلِ سنت کے عقائد، صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتؓ کی عظمت کے تحفظ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔رہنماؤں نے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سندھ بھر سے بڑے قافلے روانہ ہوں گے جبکہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے صوبے کے مختلف شہروں اور علاقوں میں خوش آمدیدی بینرز اور پمفلٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔آخر میں سنی سلامتی پاکستان کے رہنماؤں نے عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس اسلام کے پیغامِ امن، رواداری اور محبت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور اُمتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و یگانگت کو مضبوط بنانے کا باعث بنے گی۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید، عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی
کراچی پولیس میں بڑا ایکشن، 22 اہلکار معطل
پاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

You Might Also Like

تازہ ترین

ہوم منسٹر سندھ ضیاء الحسن لنجار صاحب،آئی جی پی سندھ،ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی نے تمام کریمنلز کو پیغام دیا تھا کہ وہ جرم کی دنیا چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کر دیں تو ان کو رعایت دی جائے گی۔

3 Min Read
تازہ ترین

سکھرعوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مولانا محمد صالح انڈھڑ

2 Min Read
تازہ ترین

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا بجلی چور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

1 Min Read
تازہ ترین

قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کردی

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?