PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Sep 29, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

ہنگو میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر حملہ، ایک اہلکار شہید

admin
Last updated: April 13, 2026 2:54 pm
admin
Share
SHARE

ہنگو: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا جہاں پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس وین کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم زخمیوں میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، جبکہ دیگر اہلکار زیر علاج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پولیو ٹیموں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے جاری مہم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور طبی ٹیموں کو ماضی میں بھی حملوں کا سامنا رہا ہے، تاہم حکومت اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

تازہ ترین

خیرپور پولیس کی بڑی کارروائی: جعلی کرنسی کا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار، 9 لاکھ 50 ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد

1 Min Read
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی ٹرانسفر کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی

2 Min Read
تازہ ترین

سکھر سیپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سب ڈویژن ون میں بھرپور کریک ڈاؤن متعدد کنکشن منقطع لاکھوں روپے کی ریکوری

1 Min Read
تازہ ترین

چشتیاں میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے پر 2 محنت کش جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

4 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?