PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Aug 11, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

بھارت کشمیریوں کو ان ہی کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر مملکت کا یوم سیاہ کشمیر پر پیغام

admin
Last updated: October 27, 2025 7:01 am
admin
Share
SHARE

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو ان ہی کی سرزمین میں اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ 27اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن بھارتی افواج کا سری نگر پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی، کشمیری نسل در نسل بھارتی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی 5 اگست 2019 کی کارروائیاں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بھارت نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی، کشمیریوں پر اجتماعی سزائیں، املاک کی تباہی اور فوجی محاصرہ ناقابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کی ہی سرزمین میں اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے، بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ یومِ سیاہ کشمیر پر پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قبضے کے 78برس بعد بھی کشمیری عوام ظلم و جبر کا شکار ہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جبکہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کے عزم پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارت کے 5اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات نے کشمیریوں کی مشکلات بڑھادیں، غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرکے بھارت آبادی کا تناسب بدل رہا ہے، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی اداروں کے رکارڈ کا حصہ ہیں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

کراچی: خلیجی ممالک جانیوالی شپمنٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

1 Min Read
پاکستان

کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

1 Min Read
پاکستان

پاکستان نے خطے کو تباہی سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، بھارت کو شکر گزار ہونا چاہیے: احسن اقبال

5 Min Read
پاکستان

پیپلزپارٹی کاحکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے: راجہ پرویز اشرف

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?