PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی راک بینڈ ‘خودغرض’ کا بھارتی گلوکار کو خراج عقیدت، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل

admin
Last updated: October 9, 2025 7:25 am
admin
Share
SHARE

کراچی: کہا جاتا ہے کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی البتہ سُروں کے ذریعے دلوں کو جوڑا جاسکتا ہے ، ایسا ہی کچھ پاکستانی بینڈ خود غرض کے کراچی میں منعقد ہونے والے حالیہ کنسرٹ میں  ہوا۔ 

راک بینڈ ’خودغرض‘ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے نوجوانوں میں خاصہ مقبول ہے لیکن کراچی میں ہونے والا کنسرٹ خودغرض کے لیے بھی ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔ اس کی وجہ آنجہانی بھارتی گلوگار زوبن گارگ کو پیش کیا جانے والا ٹربیوٹ تھا۔

خودغرض کی جانب سے زوبن گارک کا مقبول ترین گانا ’یا علی‘ پرفارم کیا گیا۔ 

یہ گانا 2006 میں بالی وڈ کی فلم گینگسٹر کے لیے زوبن نے گایا تھا اور پاکستان بھارت دونوں ممالک میں خاصہ مقبول تھا۔ اس فلم کے ڈائریکٹر انوراگ باسو تھے جبکہ کاسٹ میں کنگنا رناوت، عمران ہاشمی، شائنی اہوجہ سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

بینڈ کی جانب سے جب زوبن کے گانے پر پرفارمنس پش کی گئی تو سامعین خوشی سے جھوم اٹھے۔

کنسرٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور بھارتی میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی خبر کی صورت میں شائع کی گئیں۔

اس ٹربیوٹ کو کیوں پیش کیا گیا ؟

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں خود غرض کے ووکلسٹ فرخ صدیقی نے بتا کہ ان کا بینڈ اس سے پہلے بھی زوبن کے گانوں پر پرفارم کرچکا ہے البتہ ان کے دنیا سے چلے جانے کا غم میوزک سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو ہے، اس لیے کنسرٹ میں زوبن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کراچی والوں نے جس طرح ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ گلوکار زوبن گارک گزشتہ ماہ سنگاپور میں پرفارم کرنے کے لیے گئے تھے جو ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔ 

بھاری میڈیا کی جانب سے 19 ستمبر کو زوبن کی موت کی تصدیق کی گئی جس کی وجہ تیراکی بتائی گئی تھی۔ان کی موت کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے فینز کو غمگین کردیا ۔

زوبن نے 30 سے زائد زبانوں میں گیت گائے، ان کے گانوں میں آسامی ثقافت اور میوزک کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد سے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، حال ہی میں فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ بھی خاصی دشواری اٹھانے کے باوجود بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں ریلیز کی گئیں تھیں ۔

ایشیا کپ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرد مہری، ٹرافی نہ لینے کے ڈرامے اور کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کے قصے بھی اب دونوں ملکوں کی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

ایسے میں محبت کا پیغام پہنچانے کا دوسرا راستہ کیا ہے؟

پاکستانی بینڈ خودغرض کے منیجر ارسلان علی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ اور میوزک دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرتے آئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایشیا کپ میں باہمی تعلقات کے بجائے فاصلے بڑھتے دکھائی دیے اس لیے ہم نے سوچا کیوں نہ میوزک سے دلوں کو نرم کیا جائے‘۔

پاکستانی بینڈ کی جانب سے زوبن گارک کو پیش کیے جانے والے ٹربیوٹ کو سوشل میڈیا صارفین ایک مثبت قدم تصور کررہے ہیں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

انٹرٹینمنٹ

’خود کو دنیا کا کنگ محسوس کر رہا ہوں‘، شاہ رخ نے ایسا کیوں کہا؟

1 Min Read
انٹرٹینمنٹ

مَسک پھر سے اڑان بھر گئے: ایلون اور رائن ائر کے CEO کے Wi-Fi (خت) کا جھگڑا وائرل

4 Min Read
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مہر بابو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

1 Min Read
انٹرٹینمنٹ

رمشا خان نے خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی، وائرل تصاویر پر ردعمل

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?