PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Nov 25, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

پانچ سال سے منتظر PST/JEST امیدواروں کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، 2 اگست کو بلال ہاؤس اور سندھ اسمبلی کی جانب پرامن مارچ کا اعلان

admin
Last updated: July 27, 2026 9:46 am
admin
Share
SHARE

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر سٹی کے PST/JEST امیدواروں نے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور متعلقہ حکام سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے تقرری کے منتظر ہیں، مگر انہیں تاحال آفر آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے سال 2021 میں PST/JEST کا ٹیسٹ پاس کیا تھا، تاہم پانچ سال گزرنے کے باوجود انہیں مسلسل ویٹنگ میں رکھا گیا ہے۔ان کا الزام تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کم نمبروں، حتیٰ کہ 40 پلس اسکور رکھنے والے امیدواروں کو بھی تقرری کے آفر آرڈر جاری کر دیے گئے، لیکن سکھر سٹی کے ایسے امیدوار جنہوں نے 50 یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے، آج بھی تقرری کے منتظر ہیں۔احتجاج کے شرکاء نے کہا کہ انہیں بار بار مختلف کمیٹیوں کے سامنے پیش کیا جاتا رہا۔کبھی گریوینس کمیٹی کے اجلاس میں بلایا گیا اور کبھی اسپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، مگر ہر بار انہیں صرف یقین دہانیاں ملیں جبکہ ان کے مسئلے کا عملی حل سامنے نہیں آیا۔مظاہرین نے مزید کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ ان کے منتخب عوامی نمائندوں، جن میں ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں، نے ان کے جائز مطالبات کے حق میں مؤثر آواز بلند نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گرد و نواح کے اضلاع کے امیدوار تقرری حاصل کر چکے ہیں، جبکہ سکھر سٹی کے اہل امیدوار مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں نے بتایا کہ 5 اگست کو اسپیشل کمیٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس اجلاس میں ان کے دیرینہ مسئلے کا مثبت حل نکالا جائے گا۔ تاہم اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ اپنی احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیں گے۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ 2 اگست کو سکھر میں بلال ہاؤس تک پرامن مارچ کیا جائے گا، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے گھیراؤ سمیت دیگر آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ سکھر سٹی کے اہل اور میرٹ پر کامیاب امیدواروں کو فوری طور پر تقرری کے آفر آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ پانچ سال سے جاری بے یقینی اور ذہنی اذیت کا خاتمہ ہو سکے۔احتجاج میں محفوظ احمد، ماجد دور، علی رضا سمیت بڑی تعداد میں PST/JEST امیدوار شریک تھے، جنہوں نے اپنے مطالبات کی منظوری تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کیس: دوسری متاثرہ خاتون کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی سامنے آگیا

3 Min Read
پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

1 Min Read
پاکستان

پشاور میں پولیس بھی بھتہ نہ دینے پر تنگ کرتی ہے، خواجہ سرا رہنما کا الزام

1 Min Read
پاکستان

مشرق وسطیٰ جنگ نے ہماری دو سال کی اجتماعی کاوشوں کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?