PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Aug 11, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد اور ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کا میرپور ماتھیلو چلڈرن اسپتال کا دورہ، دو ماہ میں NICU سمیت تمام شعبے فعال کرنے کا اعلان

admin
Last updated: July 21, 2026 3:20 pm
admin
Share
SHARE

میرپور ماتھیلو، 21 جولائی 2026: ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد اور ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے میرپور ماتھیلو میں قائم ہونے والے اسٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مختلف وارڈز، طبی سہولیات اور جاری تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی محمد عارف عباسی اور اسپتال کا عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منظور احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپور ماتھیلو میں جدید سہولیات سے آراستہ چلڈرن اسپتال کا قیام ضلع گھوٹکی سمیت گرد و نواح کے اضلاع کے عوام کے لیے حکومت سندھ کا ایک بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند بچے ہی صحت مند معاشرے اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، اس لیے بچوں کو معیاری، بروقت اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسپتال کے فعال ہونے سے نومولود بچوں سے لے کر مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کو اپنے ہی ضلع میں اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور علاج میسر آئے گا، جس سے والدین کو علاج کی غرض سے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی زحمت سے بھی نجات ملے گی۔ ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے کہا کہ بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی بہتر صحت، مناسب نشوونما اور بروقت علاج ہی ایک صحت مند اور مضبوط نسل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید چلڈرن اسپتال کے قیام سے ضلع کے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے۔ قبل ازیں چلڈرن اسپتال کے منیجر آپریشن مسلم شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں روزانہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 100 سے زائد بچوں کو ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں او پی ڈی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران این آئی سی یو (NICU)، انڈور وارڈز سمیت اسپتال کے تمام شعبوں کو مکمل طور پر فعال بنا دیا جائے گا، جس کے بعد اسپتال میں 24 گھنٹے اعلیٰ معیار کی طبی خدمات بلکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

تازہ ترین

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سکھر میں اسپتال و ڈسپنسریوں کا اچانک دورہ

2 Min Read
تازہ ترین

وفاقی محتسب کی جانب سے سید محمود علی شاہ کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ.وفاقی محتسب پاکستان نے شاندار کارکردگی پر سید محمود علی شاہ، ریجنل ہیڈ سکھر و لاڑکانہ کو بہترین کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا۔

1 Min Read
تازہ ترین

2026 میں ایشیا کا بہترین شہر کون سا قرار پایا؟ ٹائم آؤٹ سروے کی مکمل تفصیل

6 Min Read
تازہ ترین

امریکا میں 250ویں یومِ آزادی پر خصوصی پاسپورٹس متعارف، ٹرمپ کی تصویر شامل

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?