PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Saturday, Jun 6, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

سکھر بیراج کی تعمیر کے سو برس بعد پہلی مرتبہ اس کے انفراسٹرکچر کی مکمل اور جدید بنیادوں پر جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے،

admin
Last updated: December 28, 2025 2:18 pm
admin
Share
SHARE

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر بیراج کی تعمیر کے سو برس بعد پہلی مرتبہ اس کے انفراسٹرکچر کی مکمل اور جدید بنیادوں پر جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بیراج کے 27 گیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے سکھر بیراج پر جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال سکھر بیراج کے 17 گیٹس تبدیل کیے گئے تھے، جبکہ رواں سال 16 گیٹس تبدیل کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر 27 گیٹس تبدیل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق یہ وہ گیٹس ہیں جن سے بیراج کے تقریباً 70 فیصد پانی کا بہاؤ گزرتا ہے، حتیٰ کہ 2010 کی تباہ کن سیلاب کے دوران بھی بارہ لاکھ کیوسک پانی انہی دروازوں سے گزر چکا ہے۔جام خان شورو نے کہا کہ سب سے پہلے گیٹ نمبر 15 سے 22 کے سامنے بند لگایا گیا ہے، جبکہ 19 جنوری تک باقی گیٹس کے سامنے بھی بند تعمیر کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بیراج کی سیکیورٹی اور مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے جدید مشینری کے ذریعے اندرونی اور بیرونی سطح پر مکمل جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ کاؤنٹر ویٹس کو ختم کر کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی 55 نہروں کے گیٹس کی تبدیلی کے لیے مجموعی طور پر 17 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جبکہ ڈی سلٹنگ کے لیے الگ سے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر کے مطابق پہلی مرتبہ صرف میکینیکل نہیں بلکہ اسٹرکچرل جانچ بھی کی جا رہی ہے، جس کے تحت پانی اور مٹی ہٹا کر اندرونی حصوں تک ایکس رے اور جی پی آر ٹیکنالوجی کے ذریعے کمزوریوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔جام خان شورو نے انکشاف کیا کہ گیٹ نمبر 15 سے 22 کے درمیان ایک دیوار بھی سامنے آئی ہے جو سو برس بعد منظرِ عام پر آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دائیں جانب رائس کینال میں سلٹ جمع ہونے کے باعث ڈی سلٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ آبادگاروں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی اثرات کے باعث پانی کے بہاؤ کے رویے میں واضح تبدیلی آ چکی ہے۔ جو پانی پہلے اپریل میں آیا کرتا تھا، اب وہ جون میں آ رہا ہے، جبکہ راوی، ستلج اور بیاس دریاؤں میں اچانک پانی کا آنا بھی موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو ہونے والے نقصانات کا مقدمہ عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔آخر میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سکھر بیراج کی بحالی اور مضبوطی کا یہ منصوبہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی زرعی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے اور حکومت اسے جدید تقاضوں کے مطابق محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور پر تنقید، “غرور آ گیا ہے، انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے”
ایران جنگ کے دوران امریکی ایئرلائنز کے ایندھن اخراجات میں نمایاں اضافہ
سعودی عرب کے فضائی حدود سے انکار نے ٹرمپ کو “پراجیکٹ فریڈم” روکنے پر مجبور کردیا، امریکی اخبار
قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے متزلزل نہیں کرسکتی، اسحاق ڈار

You Might Also Like

تازہ ترین

ٹرمپ کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کے ذریعے ملی نئی ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار

1 Min Read
تازہ ترین

انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کا بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف

1 Min Read
تازہ ترین

ملک بھر میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

1 Min Read
تازہ ترین

پنجاب کے 69 فیصد افراد کا مریم نواز کی قیادت پر اظہار اطمینان

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?