PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Sep 30, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

رینجرز پر حملہ، کالعدم جماعت کے کمانڈر عمر قاری سمیت 6 دہشتگرد ماسٹر مائنڈ قرار

admin
Last updated: July 4, 2026 2:10 pm
admin
Share
SHARE

گلستان جوہر میں رینجرز کی ٹرانسپورٹ کمپنی پر حملے اور دھماکےکے مقدمے میں پولیس نے کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈر عمر قاری سمیت 6دہشتگردوں کو حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔

Contents
  • حملے کے وقت کب کیاہوا؟
  • یہ بھی پڑھیں

مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں رینجرز کے سب انسپکٹر اسد محمود خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کے استعمال، برآمدگی، دہشت گردانہ سازش  اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

حملے کے وقت کب کیاہوا؟

مقدمے کے متن کے مطابق27 جون 2026 کو رات 8 بج کر 10منٹ پر رینجرز ورکشاپ کمپنی کے ٹی سی بلڈنگ گلستان جوہر کے گیٹ پر ایک دہشتگرد نے رینجرز جوانوں کے سامنے اپنے آپ کو بارودی مواد ( خودکش دھماکے ) سے اڑا دیا جس کے نیتجے میں گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود 3 رینجرز اہلکار حوالدار ریاض، سپاہی داؤد پرویز اور سپاہی عبدالقدیر شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

  • ‘میرا تعلق افغانستان سے ہے اور وہیں سے ٹریننگ لی’، کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے میں گرفتار دہشتگرد کے انکشافات
  • کراچی میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا رینجرز کیمپ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، افغان دہشتگرد گرفتار

ایف آئی آر کے مطابق ہم ان کی طرف بڑھ رہے تھے کہ 3 مسلح دہشت گرد خود کار ہتھیاروں سے لیس دھماکے والی جگہ سے اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور ہینڈ گرینیڈ سے دھماکے کیے۔

اسی اثناء میں اسپیشل فورس اور کیو آر ایف بھی پہنچ گئی، فورس اور رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشتگرد زخمی ہوا جسے رینجرز اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

اس دوران پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی اور زخمی دہشتگرد کو گرفتار کیا جس نے اپنا نام عثمان علی بتایا۔

گردفتار دہشتگرد نے اپنے ہلاک ساتھیوں کے نام عمر، عبدالہادی اور خودکش کا نام جانان بتائے جبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

آپریشن میں سرکاری املاک اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور چار رینجرز اہلکار زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار دہشت گرد کے انکشافات

گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے اور وہ اپنے ساتھیوں جانان ( افغان شہری )، عمر ( افغان شہری ) اور عبدالہادی ( باجوڑ پاکستان کا شہری جو کہ عرصہ دراز سے افغانستان میں دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہے ) کے ہمراہ حملے سے ایک ہفتہ قبل کراچی آیا تھا جہاں انہوں نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے کورنگی میں عارضی رہائش گاہ پر قیام کیا اور اس دوران رینجرز ورکشاپ کی ریکی کی۔

چاروں دہشتگردوں کا تعلق کس جماعت سے ہے؟

چاروں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان میں موجود کالعدم جماعت الاحرار سے ہے، کمانڈرز عمر قاری، مولوی احرار اور عبدالواجد کی طرف سے انھیں رینجرز اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملہ کرنے کی غرض سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستان بھیجا گیا تھا۔

انھیں افغانستان میں موجود کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز ملا طاہر افغانی، ملا عبدالمنان اور عمر آفریدی نے اس حملے کے لیے باقاعدہ دہشتگردی کی تربیت دی، حملے کے حوالے سے درج دیگر چار مقدمات پولیس افسر کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک، پاک فوج کا میجر شہید

1 Min Read
پاکستان

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ریکوڈک اسکالرشپ فاؤنڈیشن پروگرام کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب منعقد

6 Min Read
پاکستان

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا ایاز صادق کو خط، تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت

2 Min Read
پاکستان

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی عوامی شکایات پہ روہڑی میں سماجی برائیوں جوا کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیا گیا

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?