PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Aug 11, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

افغان طالبان نے صوبہ ہرات میں جانداروں کی تصاویر شائع اور نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

admin
Last updated: January 1, 2026 2:15 pm
admin
Share
SHARE

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان حکام نے مقامی میڈیا اداروں اور آن لائن مواد تخلیق کرنے والوں کو جانداروں کی تصاویر شائع یا نشر کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی۔

افغان میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  31 دسمبر 2025 کو طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ہرات میں سربراہ اور صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ذمہ داروں نے میڈیا منیجرز اور متعدد یوٹیوبرز سے ملاقات کی جس میں اس پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں شریک افراد کو بتایا گیا کہ طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم کی روشنی میں لوگوں کی تصاویر یا ویڈیوز بنانا اور نشر کرنا بند کرنا ہوگا اور اس پابندی کا اطلاق  صحافیوں، اینکرز اور انٹرویو دینے والے افراد پر بھی ہوگا۔

حکام نے ہدایت کی کہ خبروں، پروگرامز اور آن لائن مواد میں چہروں کی نمائش سے گریز کیا جائے اور اس حکم پر صوبے میں کام کرنے والے تمام ٹی وی چینلز اور یوٹیوب پلیٹ فارمز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اس سے قبل کم از کم 16 صوبوں میں جانداروں کی تصاویر شائع یا نشر کرنے پر پابندی عائد کر چکے ہیں جس کے لیے وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے قانون کے آرٹیکل 17 کا حوالہ دیا جاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق تاحال طالبان کی جانب سے ہرات میں جاری کی گئی اس ہدایت پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنےکیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون کو ناگزیر قرار دیدیا

1 Min Read
پاکستان

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک، پاک فوج کا میجر شہید

1 Min Read
پاکستان

سکھر پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، تین خواتین سمیت چھ ملزمان گرفتار

1 Min Read
پاکستان

مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، انکے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں: ترجمان آزاد کشمیر پولیس

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?