PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, Sep 27, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس چھوٹ ختم، آج سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس نافذ

admin
Last updated: July 1, 2026 2:58 pm
admin
Share
SHARE

وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کے لیے کئی دہائیوں سے جاری ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت آج سے  ان علاقوں میں صنعتی پیداوار پر 12 فیصد سیلز ٹیکس اور 7 فیصد انکم ٹیکس نافذ ہو گا۔

قیام پاکستان کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سابق فاٹا اور سابق پاٹا کو باقاعدہ طور پر ٹیکس نظام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

قیام پاکستان سے وفاق کے زیر انتظام سابق قبائلی علاقہ (فاٹا) اور صوبے کے زیر انتظام سابق قبائلی علاقہ (مالاکنڈ ڈویژن ) کو ان کی پسماندگی، غربت اور خصوصی آئینی حیثیت کے باعث صنعت اور کاروبار پر مختلف وفاقی ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل تھا۔

2018 میں فاٹا اور پاٹا کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے انہیں خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا تاہم اس وقت حکومت نے مقامی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ کے لیے محدود مدت تک ٹیکس رعایت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وفاقی بجٹ 27-2026 میں یہ رعایت ختم کیے جانے کے بعد ضم اضلاع اور مالاکنڈ کے صنعتکاروں اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں اس اقدام کو ٹیکس نظام میں مساوات کی جانب ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

باڑہ کے معروف صنعتکار، اسٹیل ملز کے مالک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی الحاج محمد شفیق آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع اب بھی دہشت گردی، پسماندگی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔

ان کے مطابق حکومت اس وقت ٹیکس وصول کرنےکی حقدار ہوگی جب وہ ان علاقوں کو ملک کے دیگر صنعتی مراکز جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی کی قلت، امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، مقامی ہنرمند افرادی قوت کی کمی، بینکوں کی عدم معاونت اور کراچی بندرگاہ سے طویل فاصلےکے باعث پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے، اگر اس پر نئے ٹیکس بھی نافذ کر دیےگئے تو مقامی صنعت پنجاب اور سندھ کی صنعت سے مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

الحاج محمد شفیق آفریدی نے مطالبہ کیا کہ جب تک ضم اضلاع کا بنیادی ڈھانچہ ملک کے دیگر علاقوں کے برابر نہیں لایا جاتا، اس وقت تک ٹیکسوں کا نفاذ ناانصافی ہوگا، لہٰذا حکومت کم از کم مزید 2 سال کے لیے ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھے۔

محکمہ صنعت کے ریکارڈ کے مطابق ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں گھی، اسٹیل، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کی سینکڑوں صنعتی یونٹس قائم ہیں جن سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل سید جواد حسین کاظمی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں فاٹا اور مالاکنڈ کے انضمام کے وقت وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ آئندہ 10 سال تک ان علاقوں پر کسی قسم کا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا تاکہ صنعت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشت گردی کے باعث ضم اضلاع کی 50 فیصد سے زائد صنعت پہلے ہی بند ہو چکی ہے جبکہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے باقی ماندہ صنعت بھی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوں گے اور اس کے امن و امان پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے پاک افغان تجارت بھی معطل ہے جس کے باعث یہاں کے مقامی صنعت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سید جواد حسین کاظمی نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر تجارت جان جمالی سمیت دیگر وفاقی وزراء اور حکام سے متعدد ملاقاتوں اور مختلف فورمز پر اس معاملے کو اٹھایا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ حکومت صنعتکاروں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئےکم از کم مزید دو سال کے لیے ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرے گی۔

اب تمام نظریں وفاقی حکومت پر مرکوز ہیں کہ آیا وہ ضم اضلاع اور مالاکنڈ کے صنعتکاروں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ٹیکس استثنیٰ میں توسیع یا کسی متبادل ریلیف پیکیج کا اعلان کرتی ہے یا یکم جولائی سے نئے ٹیکسوں کا نفاذ مقررہ شیڈول کے مطابق عمل میں آتا ہے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

1 Min Read
پاکستان

حیدرآباد: سائٹ پولیس کی کارروائیاں، چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور چرس برآمد

2 Min Read
پاکستان

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

1 Min Read
پاکستان

کراچی ماڑی پور ٹاون چیئر مین ہمایوں محمد خان نے متوقع بارشوں کے پش نظر تمام محمکوں کے افسران سے مٹنگ کرکے انکو بارش کے حوالے سے صفائی سہترائی اور چوکنگ پوئنٹز کو کلیئر کرنے کی ہداہت جاری کیئں

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?