PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Monday, Sep 28, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے وفاقی و صوبائی تعاون کو ناگزیر قرار دے دیا

admin
Last updated: July 1, 2026 1:59 pm
admin
Share
SHARE

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے مون سون سیزن سے قبل پیشگی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت مون سون کی تیاری اور ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمی تغیرات سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر مکمل ہم آہنگی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی کہ وہ رواں ہفتے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کریں تاکہ مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وزیر منصوبہ بندی کی نگرانی میں این ڈی ایم اے اور متعلقہ وزارتوں پر مشتمل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی قائم کی جائے، جو صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر عملی تعاون اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو بھی ہدایت کی کہ ممکنہ مون سون تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی فنڈز کی پیشگی تیاری مکمل کی جائے، جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال اور دیگر خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

1 Min Read
پاکستان

کراچی ماڑی پور ٹاون چیئر مین ہمایوں محمد خان نے متوقع بارشوں کے پش نظر تمام محمکوں کے افسران سے مٹنگ کرکے انکو بارش کے حوالے سے صفائی سہترائی اور چوکنگ پوئنٹز کو کلیئر کرنے کی ہداہت جاری کیئں

2 Min Read
پاکستان

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک، پاک فوج کا میجر شہید

1 Min Read
پاکستان

سکھر پریس کلب کے سامنے مغوی معصوم علی اصغر منگریو کی بازیابی کے لیے مسلسل 812 روز سے احتجاج جاری ہے۔

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?