PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, Sep 27, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا آغاز متوقع، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

admin
Last updated: June 30, 2026 1:52 pm
admin
Share
SHARE

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث جولائی کے پہلے ہفتے میں مختلف علاقوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔

ادارے کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ 2 جولائی سے یہ مرطوب ہوائیں بالائی علاقوں تک بھی پہنچ جائیں گی، جس کے نتیجے میں یکم سے 6 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 اور 4 جولائی کو سندھ کے شہروں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 13 جولائی تک باقاعدہ بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ تین روز کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور بارش یا تیز ہواؤں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ متعلقہ ادارے بھی ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ضروری انتظامات مکمل رکھیں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

سکھر پریس کلب کے سامنے مغوی معصوم علی اصغر منگریو کی بازیابی کے لیے مسلسل 812 روز سے احتجاج جاری ہے۔

2 Min Read
پاکستان

بھارت کشمیریوں کو ان ہی کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر مملکت کا یوم سیاہ کشمیر پر پیغام

2 Min Read
پاکستان

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار

1 Min Read
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں نے ٹرمپ کی قیادت میں قائم بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کر دیے

5 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?