PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Monday, Sep 28, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

کراچی میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا رینجرز کیمپ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، افغان دہشتگرد گرفتار

admin
Last updated: June 28, 2026 7:36 am
admin
Share
SHARE

کراچی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار نے پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر حملہ کیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک افغان دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابقبھارتی حمایت یافتہ جماعت الاحرار کے خوارج نے کراچی میں رینجرز کیمپ کےمرکزی گیٹ پردھماکے کے بعد اندر داخل ہونےکی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیے، کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی افغان دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان رینجرز کے تین جوان بھی شہید اور 4 زخمی ہوئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،عزم استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا ہے کہ قوم کی حفاظت کے لیے یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، پاکستان اپنےجوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کےلیے حملےکے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے گا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی دہشتگرد حملے کی مذمت

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کراچی میں رینجرزکےکیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرارکےدہشتگرد حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سےجنگ میں قوم اپنےبہادرسپاہیوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرےگی، بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستانی قوم دہشتگردی کےخلاف سکیورٹی فورسزاورقانون نافذکرنےوالےاداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

صدر زرداری کا کہنا ہے کہ شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےقومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شہدا کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کرتا ہوں اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

لاہور: باغپورہ میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

1 Min Read
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، سزا معطلی کی درخواست دائر

4 Min Read
پاکستان

پاکستان نے ایرانی وفد کو بحفاظت لانے کیلئے کونسے غیر معمولی اقدامات کیے؟

1 Min Read
پاکستان

15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?