PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, Sep 27, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

ریلوے پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف میرانی برادری کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج

admin
Last updated: December 25, 2025 12:38 pm
admin
Share
SHARE

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر لوکو شیڈ کے رہائشی میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ ریلوے پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بلاجواز گرفتاریوں، تشدد اور جھونپڑی مسمار کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج میں شامل بھٹائی ڈنو میرانی، مسمات مائی بخشل، نازیہ اور سویرا سرفراز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ انتہائی غریب اور مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ لوکو شیڈ کے قریب ایک خالی پلاٹ پر جھونپڑی بنا کر رہائش پذیر تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج صبح اچانک ریلوے پولیس نے مذکورہ پلاٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے تسلیم کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم تھے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی مجرم یا ڈاکو نہیں تھے کہ ان کے ساتھ ایسا غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا۔مسمات مائی بخشل نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے نہ تو خواتین کی عزت و حرمت کا خیال رکھا اور نہ ہی دو سالہ معصوم بچوں پر رحم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بار بار معافی مانگتے رہے، قرآن پاک کا واسطہ بھی دیا، مگر پولیس اہلکاروں نے کسی کی ایک نہ سنی۔متاثرین کے مطابق ریلوے پولیس نے ان کی جھونپڑی مسمار کر دی، گھریلو سامان اٹھا لیا اور ان کے تین بیٹوں سرفراز، احسان اور رضوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔احتجاجی مظاہرین بھٹائی ڈنو میرانی، مائی بخشل، سویرا سرفراز اور نازیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی ریلوے، ایس پی ریلوے اور ڈی ایس ریلوے سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان کے تینوں بچوں کو فوری اور بحفاظت رہا کیا جائے، ضبط کیا گیا سامان واپس دلایا جائے اور انہیں مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ ریلوے کے اعلیٰ حکام اور پولیس افسران کو تحریری طور پر لکھ کر دینے کے لیے تیار ہیں کہ آئندہ وہ کسی بھی سرکاری یا غیر قانونی جگہ پر جھونپڑی قائم نہیں کریں گے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

نیوپنڈ پٹھان کالونی کا پسند کی شادی کرنے والا جوڑا جان کے تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا، اعلیٰ حکام سے فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

4 Min Read
پاکستان

عالمی تجارت کیلئے اہم سمندری گزرگاہوں پر بلارکاوٹ آزادنہ نقل وحرکت عالمی معیشت کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعظم

1 Min Read
پاکستان

حیدرآباد کا سرکاری اسکول دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل

2 Min Read
پاکستان

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنےکیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون کو ناگزیر قرار دیدیا

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?