PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Nov 24, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

معرکہ حق میں اہم بھارتی اہداف ہمارے نشانے پر تھے، امریکی صدر نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا: محسن نقوی

admin
Last updated: May 7, 2026 2:16 pm
admin
Share
SHARE

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی مدد سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی الٰہی مدد حاصل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران بھارت کے اہم عسکری اہداف پاکستان کے نشانے پر تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا۔

Contents
  • بھارتی ڈرونز اور سائبر حملوں کا دعویٰ
  • نئی دہلی میں ڈرونز کی موجودگی کا دعویٰ
  • پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف
  • بھارتی آئل ڈیپو تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف
  • امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق بیان
  • ایران امریکا معاملات پر بھی گفتگو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں معرکہ حق کی کامیابی کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور افواج پاکستان نے اس معرکے میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

بھارتی ڈرونز اور سائبر حملوں کا دعویٰ

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے چھوٹے اور درمیانے سائز کے ڈرونز پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھیجے تاہم بیشتر ڈرونز کو سرحد پر ہی رینجرز نے تباہ کردیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے سائبر حملوں کی بھی کوشش کی لیکن پاکستان کی صلاحیتوں کے سامنے بھارت اس میدان میں کامیاب نہ ہوسکا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پہلی مرتبہ ڈرونز کا اتنی بڑی تعداد میں استعمال دیکھنے میں آیا، جو جدید جنگی حکمت عملی کا حصہ تھا۔

نئی دہلی میں ڈرونز کی موجودگی کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اوپر پاکستانی ڈرونز گردش کرتے رہے جس سے بھارتی حکام خوفزدہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھارتی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جبکہ بھارت نے پاکستان کی سول آبادی کو ٹارگٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر پاکستانی رینجرز مکمل تیاری کے ساتھ موجود تھیں اور بھارت کو بالآخر سفید جھنڈے لہرانا پڑے۔

پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف

محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے قوم کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے ایک مؤثر قومی بیانیہ پیش کیا جبکہ بھارتی میڈیا کنفیوژن کا شکار رہا۔

بھارتی آئل ڈیپو تباہ کرنے کا دعویٰ

وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگ بندی سے قبل بھارت نے پاکستان کے ایک ایئر بیس پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے نہایت حساس مقام کو نشانہ بنایا۔

ان کے مطابق پاکستان نے بھارت کا ایک بڑا آئل ڈیپو تباہ کیا جبکہ کئی ایسی کارروائیاں بھی ہوئیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے اہم فوجی اہداف، جنگی طیارے اور بحری تنصیبات پاکستان کے نشانے پر تھیں، اسی وجہ سے بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہوا۔

انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف

محسن نقوی نے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کے کردار کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت معلومات نہ ملتیں تو کامیابی ممکن نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے اندرونی حالات اور ممکنہ اقدامات کے بارے میں ایسی معلومات موصول ہورہی تھیں جیسے وہ اپنا ہی ملک ہو۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں دونوں انٹیلی جنس اداروں نے مرکزی کردار ادا کیا اور ان کی کارکردگی پر وہ خود حیران تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق بیان

محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا۔

ان کے مطابق بھارت کو اس معرکے میں اتنا نقصان پہنچا کہ آئندہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے قبل اسے کئی بار سوچنا پڑے گا۔

ایران امریکا معاملات پر بھی گفتگو

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے ایران اور امریکا کے تعلقات پر بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے ان معاملات کو بنتے اور بگڑتے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی یا مذاکرات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں پر اعتماد رکھنا چاہیے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی

5 Min Read
پاکستان

این اے 256 خضدار: ضمنی الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست مسترد

1 Min Read
پاکستان

دھچکوں کے باوجود ثالثی کیلئے پاکستان کی ’’مسلسل اور خاموش‘‘ کوششیں جاری

3 Min Read
پاکستان

پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو شوکاز جاری کر دیا، 7 روز میں جواب طلب

3 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?