ایران سے جنگ بندی مذاکرات کیلئے پاکستان آنیوالے امریکی نائب صدر کا خصوصی طیارہ اعلان کردہ وقت سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچا۔
امریکی وفد نے آج صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر پرواز کی آمد میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارے کو ایک اسٹاپ اوور کرتے ہوئے امریکا سے 15 گھنٹے میں منزل پر پہنچنا تھا، طیارہ پاکستانی وقت شام 5:47 اور امریکی وقت صبح 8:47 بجے میری لائن کے کیمپ اسپرنگ بیس سے روانہ ہوا۔