PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں لاڑکانہ میں جدید کسٹمر سروس سینٹر قائم کر دیا،

admin
Last updated: December 28, 2025 3:16 pm
admin
Share
SHARE

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں لاڑکانہ میں جدید کسٹمر سروس سینٹر قائم کر دیا، جس کا باقاعدہ افتتاح سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد چنہ نے کیا۔افتتاحی تقریب میں سپرنٹنڈنگ انجینئر لاڑکانہ مشتاق بڑدی، واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ سمیت سیپکو کے اعلیٰ افسران اور یونین رہنما موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او اعجاز احمد چنہ نے کہا کہ جدید کسٹمر سروس سینٹر کا قیام صارفین کو فوری اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے مطابق فری ہیلپ لائن 118 کو بھی فعال کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں اور ان پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔اعجاز احمد چنہ نے مزید بتایا کہ سیپکو انتظامیہ کی مربوط، مؤثر اور عملی حکمتِ عملی کے باعث گزشتہ چھ ماہ کے دوران ادارے کو 30 ارب روپے کے بھاری نقصان سے بچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چودہ ماہ کی مسلسل محنت کے نتیجے میں ادارے کی ریکوری میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ لائن لاسز میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دادو میں بھی جلد جدید کسٹمر سروس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر سیپکو کے افسران اور یونین رہنماؤں نے سی ای او اعجاز احمد چنہ کی لاڑکانہ آمد پر شاندار استقبال کیا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

تازہ ترین

سکھر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نیو بس ٹرمینل روہڑی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،

5 Min Read
تازہ ترین

Unraveling the Complexities of the Human Mind and Behavior

7 Min Read
تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشنز، مشتبہ افراد ٹرانزٹ کیمپ منتقل

1 Min Read
تازہ ترین

چینی سائنسدان کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جیٹ ایندھن میں تبدیل کرنے میں کامیاب

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?