نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اعلیٰ حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے: دفتر خارجہ
وزیراعظم تقسیم شدہ دنیا میں مکالمے کے موضوع پر IGWEL اجلاس میں شرکت کریں گے
پاکستان سے متعلق اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈ ٹیبل کی صدارت بھی کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف منگل کے روز سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے جہاں وہ ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے سالانہ اجلاس کی قیادت کریں گے جو 20 سے 22 جنوری 2026 تک ڈیووس-کلوسترز میں منعقد ہوگا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے متعدد اہم اور بامعنی مصروفیات ہوں گی، جن میں ورلڈ اکنامک فورم کے غیر رسمی عالمی اقتصادی قائدین کے اجلاس (IGWEL) میں شرکت شامل ہے، جس کا عنوان
“ایک منقسم دنیا میں مکالمے کی روح کی بحالی” ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈ ٹیبل اجلاس کی میزبانی اور صدارت بھی کریں گے، جس میں مختلف کارپوریٹ رہنما شریک ہوں گے۔
بیان کے مطابق وزیراعظم فورم کے موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عالمی اور علاقائی امن و ترقی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں حکومت کے وژن اور کامیابیوں کو بھی اجاگر کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس سیاسی رہنماؤں، کاروباری قائدین، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے، جہاں عصری جغرافیائی، معاشی، سماجی اور ماحولیاتی امور پر غور کیا جاتا ہے۔