PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, Apr 17, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سفید پوش کی زندگی اجیرن، گردوں کے مرض میں مبتلا مریض کی امداد کے لیے کوئی تیار نہیں

admin
Last updated: December 28, 2025 2:47 pm
admin
Share
SHARE

سکھر(بیورورپورٹ) سفید پوش کی زندگی اجیرن، گردوں کے مرض میں مبتلا مریض کی امداد کے لیے کوئی تیار نہیں، خبر کے مطابق سکھر میں گردوں کے مرض میں مبتلا سفید پوش مریض شیر زمان بروہی کو ایس آئی یو ٹی سکھر میں ڈائلاسز کی بہترین سہولت دستیاب تھی لیکن برما کیپس کی سہولت صرف ایس آئی یو ٹی کراچی میں دستیاب ہے جس کی وجہ سے مریض کو سکھر سے کراچی کے ایس آئی یو ٹی منتقل کرنے کے لیے 1122 ایمبولینس سروس کی ضرورت ہے تاہم گزشتہ 48 گھنٹوں سے ایمبولنس کی عدم دستیابی کے باعث مریض کراچی منتقل نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق مریض کو فوری طور پر کراچی کے ایس آئی یو ٹی میں آپریشن کے ذریعے برما کیپس لگایا جانا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ ایئر ایمبولنس تو دور کی بات، مریض کو منتقل کرنے کے لیے ڈبل ون ڈبل ٹو ایمبولنس سروس بھی دستیاب نہیں ہو سکی۔مریض شیر زمان بروہی نے بتایا کہ وہ کوئٹہ میں مقیم تھا اور درزی گری کر کے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتا تھا۔ گردوں کی خرابی کے باعث وہ کئی ماہ سے سکھر میں ڈائلاسز کے ذریعے زیرِ علاج ہے۔ ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے پر کراچی ریفر کیا، مگر ایمبولنس نہ ملنے کے باعث اس کی طبیعت مزید بگڑتی جا رہی ہے۔مریض کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے ڈبل ون ڈبل ٹو ایمبولنس سروس کو مسلسل کالز کی جا رہی ہیں، لیکن کراچی لے جانے کے لیے کوئی تیار نہیں۔ حیران کن طور پر علاقے کے بڑے سیاسی گھرانے بھی مریض کی مدد نہ کر سکے۔شیر زمان بروہی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کی کراچی منتقلی اور علاج کے لیے مدد فراہم کریں۔ مریض کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب اور سفید پوش انسان ہے اور اس کے پاس علاج کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں۔شہری حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مریض کو فوری طور پر ایمبولنس فراہم کر کے کراچی منتقل کیا جائے تاکہ قیمتی انسانی جان کو بچایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید، عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی
کراچی پولیس میں بڑا ایکشن، 22 اہلکار معطل
پاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

You Might Also Like

پاکستان

اسحاق ڈار: ایران-امریکا مذاکرات 24 گھنٹے جاری رہے، پاکستان نے ثالثی کردار ادا کیا

2 Min Read
پاکستان

وزیراعظم کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

1 Min Read
پاکستان

بھارت کشمیریوں کو ان ہی کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر مملکت کا یوم سیاہ کشمیر پر پیغام

2 Min Read
پاکستان

گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی

5 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?