PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Saturday, Jun 6, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل کا سکھر کی ڈیڑھ صدی پرانی جنرل لائبریری کی بحالی کا عزم

admin
Last updated: January 4, 2026 7:40 am
admin
Share
SHARE

ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے شہر کی تاریخی اور قدیمی جنرل لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکھر کی ڈیڑھ صدی پر محیط علمی و ادبی شناخت کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر ارشد مغل نے لائبریری کے لائبریرین سے ملاقات کی اور ادارے کی مجموعی صورتحال، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ انہیں بتایا گیا کہ جنرل لائبریری کا قیام 1837ء میں عمل میں آیا تھا اور یہ ادارہ گزشتہ ڈیڑھ صدی سے زائد عرصے تک سکھر میں علم، ادب اور تحقیق کا نمایاں مرکز رہا ہے۔ تاہم طویل عرصے سے عدم توجہ کے باعث لائبریری کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے اور فوری مرمت، تزئین و آرائش کی اشد ضرورت ہے۔

ڈپٹی میئر نے لائبریری کی عمارت، ریڈنگ ہال اور دیگر حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور وہاں موجود قدیم اور نایاب کتب کا بھی مشاہدہ کیا، جن میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں قیمتی کتابیں شامل ہیں۔ اس موقع پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ ماضی میں یہ لائبریری سکھر کی سماجی اور ادبی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہی ہے اور اس کے انتظامی امور شہر کی معزز اور معروف شخصیات انجام دیتی رہی ہیں، جن میں سندھ اسمبلی کے پہلے اسپیکر دیوان بھوج سنگھ جی پاہلجانی کا نام خاص طور پر نمایاں ہے، جنہوں نے طویل عرصے تک اس ادارے کی خدمت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد مغل نے کہا کہ جنرل لائبریری سکھر محض ایک عمارت نہیں بلکہ شہر کا ایک قیمتی علمی ورثہ ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ لائبریری کی بحالی، مرمت اور بہتری کے تمام اقدامات جلد از جلد شروع کیے جائیں گے، تاکہ اس تاریخی ادارے کو دوبارہ فعال بنا کر طلبہ، محققین اور علم دوست شہریوں کے لیے ایک مؤثر، جدید اور فعال علمی مرکز کی حیثیت سے بحال کیا جا سکے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور پر تنقید، “غرور آ گیا ہے، انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے”
ایران جنگ کے دوران امریکی ایئرلائنز کے ایندھن اخراجات میں نمایاں اضافہ
سعودی عرب کے فضائی حدود سے انکار نے ٹرمپ کو “پراجیکٹ فریڈم” روکنے پر مجبور کردیا، امریکی اخبار
قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے متزلزل نہیں کرسکتی، اسحاق ڈار

You Might Also Like

تازہ ترین

رانی پور کے قریب معذور مرد و خواتین کا احتجاج — “سندھ حکومت نے کئی برسوں سے نظر انداز کر رکھا ہے”

2 Min Read
تازہ ترین

سکھرعوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مولانا محمد صالح انڈھڑ

2 Min Read
تازہ ترین

Unraveling the Complexities of the Human Mind and Behavior

7 Min Read
تازہ ترین

آج امریکی بحریہ کےکئی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سےگزرے ہیں، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?