PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Monday, Sep 28, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

سکھرعوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مولانا محمد صالح انڈھڑ

admin
Last updated: January 22, 2026 4:16 pm
admin
Share
SHARE

سکھر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مولانا محمد صالح انڈھڑ
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے قائم مقام سیکریٹری جنرل اور ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہےآج عام شہری سڑکوں، بازاروں، شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے، جو حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک “امن بحال کرو” کے تحت بچل شاہ میانی، سکھر میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بدامنی، اغواء برائے تاوان اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی نہ ہونا عوام میں شدید بے چینی اور خوف کا باعث بن رہا ہے،جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلائے، بصورت دیگر عوامی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے میں حافظ عبدالحمید مہر، مولانا عبدالکریم جونیجو، قاری عبدالمنان سمیجو، مولانا سراج احمد جمالی، سید سعید احمد شاہ،مولانا محمد شفیع اجن،مولانا محمود لاکھو،قاری حبیب اللہ لاشاری، مولانا محمد صدیق کندھر، مولانا صدام حسین سبزوئی سمیت بڑی تعداد میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں “امن بحال کرو” کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور امن و امان کی بحالی کے حق میں نعرے لگائے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

تازہ ترین

Traversing the Wonders of Earth’s Diverse and Complex Ecosystems

7 Min Read
تازہ ترین

لعل شہبازقلندرکے مزار کی نذرانےکی پیٹیاں کھول دی گئیں، 2 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد نکلے

1 Min Read
تازہ ترین

کنزالمدارس بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات 21 جنوری سے شروع ملک بھر میں 884 امتحانی مراکز، سکھر کے فیضانِ مدینہ میں بھی سنٹر قائم

1 Min Read
تازہ ترین

سپریم کورٹ نے باپ کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?