PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Saturday, Jun 6, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
کھیل

معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی: اہلیہ عماد وسیم

admin
Last updated: December 28, 2025 3:36 pm
admin
Share
SHARE

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے شوہر سے تعلق پر بیان جاری کیا ہے۔

ثانیہ اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے اور پانچ ماہ کے بچے کو اس کے والد نے اب تک نہیں تھاما۔

انہوں نے کہا کہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں مگر تعلق پھر بھی قائم رہا، بطوربیوی اورماں رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی رہی لیکن معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔

ثانیہ اشفاق کا کہنا تھاکہ وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی، بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا، جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں ، ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرورہوگا، اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے۔

ان کا کہناتھاکہ جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا، میں بدلے کیلئے نہیں،اپنے اور بچوں کیلئے سچ بول رہی ہوں اور ہر اس خاتون کیلئے بول رہی ہوں جس کو خاموش کردیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عماد وسیم کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کافی سوچ بچار کی، میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ برسوں سے اختلافات حل نہ ہوسکے اس لیے اب میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کی 2019 میں ثانیہ اشفاق سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور پر تنقید، “غرور آ گیا ہے، انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے”
ایران جنگ کے دوران امریکی ایئرلائنز کے ایندھن اخراجات میں نمایاں اضافہ
سعودی عرب کے فضائی حدود سے انکار نے ٹرمپ کو “پراجیکٹ فریڈم” روکنے پر مجبور کردیا، امریکی اخبار
قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے متزلزل نہیں کرسکتی، اسحاق ڈار

You Might Also Like

کھیل

حارث رؤف ممکنہ طور پر پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 اسکواڈ سے باہر

3 Min Read
کھیل

Exploring Intelligent Solutions for a Smart Approach to Skincare

7 Min Read
کھیل

فیفا کا تاریخی فیصلہ، افغان مہاجرین پر مشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل گئی

2 Min Read
کھیل

بھارت نہ جانے کا معاملہ: بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت پر ڈیڈ لاک برقرار

3 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?