PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, Apr 17, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
کھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: نشرہ نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

admin
Last updated: October 9, 2025 7:20 am
admin
Share
SHARE

کولمبو:  آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاکستانی اسپنر نشرہ سندھو نے بدھ کو  آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے آسٹریلیا کی ایلیس پیری، انا بیل سدرلینڈ اور تاہلیہ میک گرا کو پویلین بھیجا۔

کینگروز کے خلاف 3 وکٹیں لینے کے بعد نشرہ سندھو اب  آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر  بن گئی ہیں۔ 

نشرہ نے ورلڈکپ کے 16 میچوں میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کے پاس تھا  جنہوں نے ورلڈکپ کے 18 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کی اسپنر  نشرہ نے ندا ڈار کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر دوسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئی ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے میں 108،108 وکٹیں حاصل کیں۔  نشرہ نے یہ سنگ میل 78 میچوں میں حاصل کیا جبکہ ندا ڈار نے 112 میچوں میں 108 وکٹیں حاصل کیں۔

 پاکستان کے لیے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ثنا میر کے نام ہیں، جنہوں نے 120 میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 222 رنز کا ہدف دیا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید، عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی
کراچی پولیس میں بڑا ایکشن، 22 اہلکار معطل
پاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

You Might Also Like

کھیل

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب

1 Min Read
کھیل

Smart Solutions in Mobile Production Advanced Strategies for Efficiency

7 Min Read
کھیل

Exploring Intelligent Solutions for a Smart Approach to Skincare

7 Min Read
کھیل

ایم سی جی کے کیوریٹر کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ پر حیرانگی اور مایوسی کا اظہار

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?