PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Saturday, Jun 13, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشرا منصور کی زیرِ صدارت حضرت شہید میاں آدم شاہ کلہوڑو کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

admin
Last updated: December 23, 2025 1:06 pm
admin
Share
SHARE

سالانہ عرس مبارک 24 تا 26 شعبان المعظم بمطابق 11 تا 13 فروری 2026 تک منایا جائے گا۔ عرس مبارک کا افتتاح سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ، نعمان اسلام شیخ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، ایس ایس پی سکھر اور ڈپٹی میئر سکھر کی جانب سے مزار پر چادر چڑھا کر کیا جائے گا۔ اجلاس میں سالانہ عرس مبارک کی تیاریوں، انتظامی امور اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین درگاہ حضرت شہید میاں آدم شاہ کلہوڑو میاں جہانگیر عباسی، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز، میونسپل کمشنر پیر واحد بخش، پولیس، ریونیو، لوکل گورنمنٹ، تعلیم، محکمہ اطلاعات سمیت دیگر متعلقہ افسران، مقامی نمائندگان اور عرس آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرس کی بھرپور تیاری، زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی، مو¿ثر ٹریفک انتظامات، صحت و صفائی اور جامع سکیورٹی پلان کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی ہدایت کی تاکہ عرس کے تمام پروگرام پ±رامن، منظم اور عقیدت و احترام کے ماحول میں مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو داخلی و خارجی راستوں پر مو¿ثر نگرانی کے ساتھ جامع سکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح زائرین کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کو خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دینے، مناسب پارکنگ کے انتظامات اور آمد و رفت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچاو¿ کی ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشرا منصور نے ریسکیو 1122 کے افسران کو ہدایت کی کہ عرس کے دوران میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں، ایمبولینس کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کو الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی، نکاسی? آب، پینے کے صاف پانی اور روشنی کے مناسب انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ عرس سے قبل درگاہ کو جانے والے راستوں سے تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور متبادل انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سی آفس کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔ اس موقع پر عرس کے انتظامات کی نگرانی کے لیے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لے گی۔ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل بنائیں آخر میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور سکیورٹی و انتظامی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور پر تنقید، “غرور آ گیا ہے، انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے”
ایران جنگ کے دوران امریکی ایئرلائنز کے ایندھن اخراجات میں نمایاں اضافہ
سعودی عرب کے فضائی حدود سے انکار نے ٹرمپ کو “پراجیکٹ فریڈم” روکنے پر مجبور کردیا، امریکی اخبار
قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے متزلزل نہیں کرسکتی، اسحاق ڈار

You Might Also Like

پاکستان

لاہور نکاح کی تقریب: جنید صفدر نے شنیزہ علی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے

2 Min Read
پاکستان

’اب بہت ہو چکا‘: گل پلازہ سانحے کے بعد ایم کیو ایم-پی کا کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینے کا مطالبہ

6 Min Read
پاکستان

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

2 Min Read
پاکستان

ریاستی اداروں پر الزامات: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?