سکھر پولیس نے گزشتہ دس روز کے دوران جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب تابڑتوڑ کارروائیاں جاری رکھیں۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں یہ کاروائیاں شہر بھر میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے کی گئیں۔سکھر پولیس نے موٹر سائیکل چوری، اسنیچنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث 06 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے مسروقہ موٹر سائیکل اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔تھانہ پٹنی کی حدود میں موٹروے سے کروڑوں روپے مالیت کے چوری شدہ لوہے کے اینگلز، پول، وائر جالی اور دیگر اہم سامان کو برآمد کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ڈاکووں کی جانب سے نسوانی لالچ میں شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا اور تھانہ بائجی شریف کی حدود سے شہری کو باحفاظت اہلخانہ کے حوالے کیا۔گزشتہ دس روز کے دوران سکھر پولیس نے 07 انتہائی مطلوب اشتہاری اور 10 روپوش ملزمان کو گرفتار کیا۔غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 03 پستول اور 07 راؤنڈ برآمد ہوئے۔سکھر پولیس نے منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ جواریوں کے قبضے سے 22,600 روپے سے زائد نقد رقم برآمد کی گئی جبکہ 12 بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے 5.745 کلو گرام چرس، 38 شراب کی بوتلیں اور 102.750 کلو گٹکا و پان پراگ برآمد کیا گیا۔تھانہ اے سیکشن کی حدود ہرا ہسپتال سے چرائی گئی کار کرولا کو 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کیا گیا۔گمشدہ افراد کی بازیابی پولیس نے حکمت عملی کے تحت 04 گمشدہ بچے اور بزرگ باحفاظت برآمد کرکے ان کے والدین اور اہلخانہ کے حوالے کیے۔ایس ایس پی سکھر کا عزم
ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ سکھر پولیس اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی اور جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
سکھر پولیس کی دس روزہ تابڑتوڑ کارروائی: جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان گرفتار
Share This Article
Leave a Comment