PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

تاجر سپریم کونسل کے وفد کی اے ایس پی سٹی سکھر سے ملاقات، امن و امان اور سیکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال

admin
Last updated: December 20, 2025 12:00 pm
admin
Share
SHARE

سکھر تاجر سپریم کونسل کے صدر حاجی محمد شفیع عباسی کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد نے اے ایس پی سٹی سکھر کیپٹن صہیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، تجارتی و کاروباری مراکز میں سیکیورٹی انتظامات، چوکیداروں کو شناختی کارڈ کے اجرا، پولیس گشت میں اضافے سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔تاجروں کے وفد نے اے ایس پی کو آگاہ کیا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کے باعث بازاروں اور کاروباری مراکز میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ تمام چوکیداروں کو باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کیے جائیں جبکہ حساس علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ کا احساس مل سکے۔اس موقع پر اے ایس پی سٹی کیپٹن صہیب نے تاجروں کو یقین دلایا کہ پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے جرائم پر قابو پانا ممکن ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ملاقات میں تاجر سپریم کونسل کے جنرل سیکرٹری ممتاز لکی کے علاوہ برکت سولنگی، عبدالغفار میمن، نوید آرائیں، مجیب آخوند، ملنگ بابا، آصف میمن، صادق کلوڑ، محمد فیصل میمن، ظہیر بھٹی، شہباز ملک، عبدالرشید (غریب آباد)، عمران بندھانی، عبدالرحیم سیٹھی اور امجد بھی شریک تھے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

تازہ ترین

ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے پہلی بار انٹرویوز ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ

4 Min Read
تازہ ترین

ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل کا سکھر کی ڈیڑھ صدی پرانی جنرل لائبریری کی بحالی کا عزم

3 Min Read
تازہ ترین

یران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم

1 Min Read
تازہ ترین

ایران کی سخت وارننگ، امریکی ناکہ بندی کے جواب میں بحیرۂ احمر کی تجارت بند کرنے کی دھمکی

3 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?