PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, Jun 5, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

سکھر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نیو بس ٹرمینل روہڑی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،

admin
Last updated: January 18, 2026 11:29 am
admin
Share
SHARE

سکھر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نیو بس ٹرمینل روہڑی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سکھر فیاض منگی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کی جائیں، نیو بس ٹرمینل روہڑی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ نیو بس ٹرمینل روہڑی کے قیام سے سکھر اور روہڑی کے عوام کو بہتر اور منظم سفری سہولیات فراہم ہونگی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر سکھر اور روہڑی میں ٹریفک اشوز میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیو بس ٹرمینل روہڑی میں دیگر سہولیات کے ساتھ باؤنڈری وال اور مسافروں کے لیے مزید واش رومز بھی تعمیر کرائے جائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں چیئرمین ضلع کونسل سکھر کو بھی تعاون کے لیے کہا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے نیو بس ٹرمینل روہڑی کی باقاعدہ فعالی کے لیے ضلع انتظامیہ کی کوششوں اور ٹرانسپورٹرز کے مثبت تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت، ضلع انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ کوششوں سے بس ٹرمینل کو فعال بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سکھر اور روہڑی میں ٹریفک اشوز میں کمی لائی جائے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا گزشتہ روز کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے متعلق کہنا تھا کہ انتظامیہ، بلدیہ کے نمائندے اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فوری طور پر موقع پر پہنچ چکے تھے، فائر فائٹر عملہ فائر برگیڈ گاڑیوں کے ہمراہ پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہا، اس دوران ایک فائر فائٹر نے بھی فرض نبھاتے ہوئے اپنی جان گنوا دی، انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک واقعہ تھا، جس سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ کئی ایک زخمی بھی ہوئے، اور تاجر برادری کو اس واقع سے بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ آتشزدگی واقع کے اسباب معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو انکوائری کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سکھر میں دریائے سندھ پر ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کے لیے ایک نیا پل تعمیر ہو، کیونکہ موجودہ سکھر بیراج پل اور لینسڈاؤن پل دونوں ہی قدیمی اور تاریخی اثاثہ ہیں، اس لیے چاہتے ہیں کہ ان پلوں پر ٹرانسپورٹیشن محدود تر ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم کابینہ بھیج کر اسیمبلی میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ لوکل کونسلوں/ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دے کر اپنے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا نہیں چاہیے، اس سے فساد اور ان کا اپنا ہی نقصان واقع ہوگا، اس لیے تو کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی – پی (پاکستان تحریک انصاف پرامن) بننا ہوگا اور آئندہ انتخابات تک صبر کا مظاہرہ بھی کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا سندھ حکومت کی ہدایات پر پولس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر گھوٹکی اور دیگر اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سخت ایکشن لیے ہیں اور آئندہ بھی لینگے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبے بھی ہمارے اپنے ہیں لیکن تفریق کا افسوسناک عمل ضرور ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 2013ء سے لے کر دیگر صوبوں میں اربوں رقم کے کام کرائے ہیں، وہاں صوبائی روڈ بھی این ایچ اے بنا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب حال یہ ہے کہ سندھ کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے مختلف فورمز پر آواز اٹھائی ہے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور پر تنقید، “غرور آ گیا ہے، انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے”
ایران جنگ کے دوران امریکی ایئرلائنز کے ایندھن اخراجات میں نمایاں اضافہ
سعودی عرب کے فضائی حدود سے انکار نے ٹرمپ کو “پراجیکٹ فریڈم” روکنے پر مجبور کردیا، امریکی اخبار
قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے متزلزل نہیں کرسکتی، اسحاق ڈار

You Might Also Like

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے باپ کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی

2 Min Read
تازہ ترین

Navigating the Cosmos to Uncover the Mysteries of the Universe

7 Min Read
تازہ ترین

این آئی آر سی کی چیئرمین شپ ازالے کے طور پر دیے جانے کا تاثر ملا تو فوراً استعفیٰ دے دیا، شوکت عزیز صدیقی

4 Min Read
تازہ ترین

Traversing the Wonders of Earth’s Diverse and Complex Ecosystems

7 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?