PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Monday, Sep 28, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

استنبول مذاکرات، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی سر پرستی منظور نہیں، پاکستان نے حتمی مؤقف پیش کردیا

admin
Last updated: October 27, 2025 7:14 am
admin
Share
SHARE

استنبول میں ہونے  والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے  وفد کو حتمی مؤقف پیش کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہےکہ افغان طالبان کی طرف سےکی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی منظور نہیں ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نےکہا کہ دہشت گردی کے خاتمےکے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے ہوں گے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیرمنطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ نظر آرہا ہےکہ افغان طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطےکے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے مطالبات مکمل واضح، شواہد پر مبنی اور مسئلے کا حقیقی حل ہیں، افغان طالبان کی ہٹ دھرمی اور عدم تعاون دیگر فریقین پر بھی واضح ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کے دہشت گردی کے مرکزی مطالبات پرکوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، ترکیےکوشش کر رہا ہےکہ طالبان وفد زمینی حقائق اور شواہد کو سمجھے، کوشش جاری ہےکہ طالبان وفد سنجیدگی سے تعاون کرے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکیں۔

گزشتہ روز استنبول میں پاکستان اور افغانستان میں برسر اقتدار طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیا تھا۔

یاد رہےکہ قطر اور ترکیے کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔

پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کی سرحدی راستے کئی روز بھی بند ہیں۔

باب دوستی طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

گھوٹکی: سیاہ کاری کے جھوٹے جرگے کا ڈی آئی جی سکھر رینج نے نوٹس لے لیا

2 Min Read
پاکستان

کراچی میں دہشتگرد حملہ: پاکستان نے افغان ناظم الامورکو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمادیا

1 Min Read
پاکستان

پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل

3 Min Read
پاکستان

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، بجلی بحران شدت اختیار کر گیا

4 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?