PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Nov 24, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
دنیا

ٹرمپ کی سال 2025 کی آمدن 2 ارب ڈالر سے زائد، اپنے نام کی مصنوعات سے لاکھوں ڈالر کی رائلٹی بھی کمائی

admin
Last updated: July 1, 2026 3:04 pm
admin
Share
SHARE

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے سال کے دوران کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر  سے زائد کمائے جبکہ ان کی مجموعی کمائی 2 ارب ڈالر سے بھی زائد رہی۔ 

ٹرمپ کی سال 2025 کی 927 صفحات پر مبنی مالیاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے ’سیلیبریشن کوائنز‘ نامی ادارے سے 635 ملین ڈالر کی رائلٹی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے 500 ملین ڈالر سے زائد آمدن ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ نامی کرپٹو کمپنی سے حاصل کی جسے ان کے بیٹوں اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بچوں نے قائم کیا تھا۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے رئیل اسٹیٹ اور اپنے نام سے منسوب مصنوعات سے بھی کروڑوں ڈالر کمائے تاہم وائٹ ہاؤس نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ صدارت کے منصب سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تازہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ٹرمپ کی مجموعی آمدن کم از کم 2.2 ارب ڈالر رہی، جو 2024 میں کمائے گئے 600 ملین ڈالر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرپٹو سے حاصل ہونے والی آمدن نے ان کے رئیل اسٹیٹ کاروبار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو ٹرمپ کی شہرت کا بنیادی ذریعہ رہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے مارا لاگو کلب سے تقریباً 77 ملین ڈالر اور فلوریڈا کے شہر ڈورال میں واقع گالف کلب سے 122 ملین ڈالر کمائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے نیو جرسی، فلوریڈا اور اسکاٹ لینڈ واقع گالف کلبز سے بھی 30، 30 ملین ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دیگر کاروباری سرگرمیوں سے بھی کروڑوں ڈالر کمائے، جن میں ٹرمپ برانڈڈ گھڑیوں، جوتوں، خوشبوؤں اور گٹار جیسی مصنوعات سے ملنے والی 4.7 ملین ڈالر کی رائلٹی شامل ہے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

دنیا

ایران میں جاری مظاہرے پر تشدد رنگ اختیار کرگئے، مظاہرین کے تشدد سے پیراملٹری فورس کا ایک اہلکار جاں بحق

2 Min Read
دنیا

A Comprehensive Look at the Current State of Technological Evolution

7 Min Read
دنیا

Amazon Prime Day Sets New Record with Billions in Sales

Sponsored by
دنیا

یو این سیکرٹری جنرل کا غزہ جنگ بندی معاہدےکا خیر مقدم، شرائط کی مکمل پاسداری کی اپیل

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?